جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 91 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 91

91 ساتھ ہی ختم ہوتے ہیں :- (1) صلح (2) تبلیغ (3) امان (4) شہادت (5) ہجرت (6) احسان (7) وفا (8) ظہور (9) اخاء (10) تبوک (11) نبوت (12) فتح جماعت کے نام وصیت : پہلے 1947ء میں ہجرت کے موقع پر اور پھر 1958ء میں اپنی بڑھتی ہوئی بیماری کو مدنظر رکھ کر حضور نے وصیت کے رنگ میں جماعت کے نام کئی پیغام تحریر فرمائے جنہیں پڑھنا اور یا درکھنا بہت ضروری ہے۔صرف ایک پیغام کا ایک حصہ ہم ذیل میں درج کرتے ہیں جو حضور نے اگست 1947ء میں ہجرت کے موقع پر تحریر فرمایا تھا۔بچوں کو چاہئے کہ اسے بار بار پڑھیں۔اسے یادرکھیں اور اس کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کریں۔حضور نے فرمایا:- اللہ تعالیٰ آپ کا حافظ و ناصر ہو اور آپ کے قدم کو ڈگمگانے سے محفوظ رکھے۔سلسلہ کا جھنڈا نیچا نہ ہو۔اسلام کی آواز پست نہ ہو۔خدا کا نام ماند نہ پڑے۔قرآن سیکھو اور حدیث سیکھو اور دوسروں کو سکھاؤ اور خود عمل کرو اور دوسروں سے عمل کراؤ زندگیاں وقف کرنے والے ہمیشہ تم میں ہوتے رہیں۔۔۔۔خلافت زندہ رہے اور اس کے گرد جان دینے کے لئے ہر مومن آمادہ کھڑا ہو۔صداقت تمہاراز یور، امانت تمہارا حسن اور تقویٰ تمہارا لباس ہو۔خدا تمہارا ہو اور تم اس کے ہو۔آمین! (الفضل 11 نومبر 1965ء)