جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 65
65 باب سوم حضرت قاریہ اسیح الثانی کا عہد خلافت ابتدائی مختصر حالات اب ہم پہلی خلافت سے گذر کر خلافت ثانیہ کے زمانہ میں داخل ہوتے ہیں۔اس عہد کے حالات مختصر طور پر بیان کرنے سے پہلے ضروری معلوم ہوتا ہے کہ ہم زمانہ خلافت سے پہلے کے حضرت خلیفتہ ایسیح الثانی کے کچھ حالات بیان کر دیں۔حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفة امسیح الثانی مورخہ 12 جنوری 1889ء بروز ہفتہ قادیان میں پیدا ہوئے۔آپ حضرت مسیح موعود کی اہلیہ ثانی حضرت سیّدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ سے حضور کے سب سے بڑے صاحبزادے تھے۔آپ حضرت رسول کریم صل اللہ کی اس پیشگوئی کو پورا کرنے والے تھے جس میں حضور نے یہ خبر دی تھی کہ آخری زمانہ میں جو مسیح موعود آئے گا وہ اکیلا نہیں رہے گا بلکہ وہ خدا تعالیٰ کے منشاء خاص سے ایک شادی کرے گا جس سے اس کے ہاں اولا د ہو گی۔پھر آپ کا وجود حضرت مسیح موعود کی اس عظیم الشان پیشگوئی کو پورا کرنے کا موجب بنا جو جماعت احمدیہ میں پیشگوئی مصلح موعود کے نام سے مشہور ہے۔اس پیشگوئی میں جو کہ 1886ء میں بمقام ہوشیار پور ہوئی۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کو ایک عظیم الشان بیٹا نو سال کی مدت میں ہونے کی خوشخبری دی