جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 124 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 124

124 2000 ء تک اس ملک کا دورہ کیا۔انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات ہوئی۔ایک بیت الذکر اور اسکول کا سنگ بنیاد رکھا۔ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے جس میں ریڈیو، ٹیلیویژن اور اخبارات کے نمائندے شامل تھے، خطاب فرمایا اس طرح وسیع پیمانے پر جماعت احمدیہ کا تعارف ہوا۔ملکی سطح پر رہنماؤں سے ملاقاتوں، خطابات اور مجالس سوال جواب کے مواقع ملے۔انڈونیشیا میں 542 جماعتیں 289 بیوت الذکر اور 110 مشن ہاؤسز ہیں۔مریم شادی فنڈ : حضرت خلیفتہ اسیح الرابع نے اپنی زندگی کی آخری مالی تحریک غریب بچیوں کی شادی کے اخراجات کے لئے ایک فنڈ قائم کرنے کے لئے 21 فروری 2003ء کا خطبہ جمعہ ارشادفرماتے ہوئے کی تھی ایک ہفتہ میں ایک لاکھ پاؤنڈ جمع ہو گئے۔28 فروری کے خطبہ جمعہ میں آپ نے اس فنڈ کا نام مریم شادی فنڈ رکھا اور فرمایا: - امید ہے اب یہ فنڈ کبھی ختم نہیں ہو گا اور ہمیشہ غریب بچیوں کو عزت کے ساتھ رخصت کیا جا سکے گا۔“ تصانیف: ا۔مذہب کے نام پرخون ۲۔ورزش کے زینے ۳۔احمدیت نے دنیا کو کیا دیا (الفضل انٹر نیشنل 4 را پریل 2003ء) $ 1962 $ 1965 1968