جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 122 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 122

122 کا ذکر سنتے۔MTA نے جلسہ برطانیہ کو ہر احمدی گھر تک پہنچا دیا۔ربوہ میں جلسہ کی اجازت نہ ملنے سے محرومی کو اللہ تعالیٰ نے اس طرح دور فرما دیا۔برطانیہ کے علاوہ کئی دوسرے ممالک مثلاً کینیڈا اور جرمنی میں بڑے جلسے ہونے لگے۔جلسوں میں حضور کی شرکت روحانی لطف کود و بالا کر دیتی۔اپنی زندگی کے آخری جلسے میں آپ نے فرمایا :- خدا تعالیٰ کے فضل سے 175 ممالک میں جماعت احمدیہ کا پودا لگ چکا ہے۔میری ہجرت کے اٹھارہ سالوں میں 84 نئے ممالک جماعت احمدیہ کو ملے ہیں۔اس سال 5498 نئے مقامات پر احمدیت کا نفوذ ہوا۔جن میں سے 4485 مقامات پر باقاعدہ نظام جماعت قائم ہو چکا ہے۔رواں سال میں 944 بیوت الذکر 138 مشن ہاؤسز اور دو کروڑ سے زائد افراد کی جماعت احمدیہ میں شمولیت ہوئی۔“ ایم ٹی اے(MTA): 7 / جنوری 1994ء کو خطبہ جمعہ سے ایم ٹی اے کی باقاعدہ نشریات کا آغاز ہوا۔ہر احمدی جو خلیفہ وقت سے دوری کا درد محسوس کر رہا تھا۔ان نشریات سے بہت خوش ہوا۔گو یا حضور گھر گھر آگئے۔ایم ٹی اے جہاں بڑوں کے لئے علم میں اضافے اور سکون کا باعث بنا وہاں بچوں کی تربیت اور خلافت سے وابستگی کا ذریعہ بھی بنا۔1994ء میں جماعت احمدیہ امریکہ اور کینیڈا کی مشترکہ کوششوں سے ارتھ اسٹیشن کا قیام عمل میں آیا۔1995ء میں انٹرنیٹ پر احمد یہ ویب سائٹ قائم ہوئی۔یکم اپریل 1996ء سے چوبیس گھنٹے کی نشریات کا آغاز ہوا۔7 جولائی 1996 ء گلوبل ہیم کے ذریعے نشریات جاری ہوئیں۔1999ء میں ڈیجیٹل نشریات کا آغاز ہوا۔حضرت