تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 294 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 294

جلد اوّل 264 تاریخ احمدیت بھارت امور عامہ کا ایک نمائندہ ہو گا۔اس کمیٹی کا نام صدر انجمن احمد یہ ہوگا اور اسی کا نام تحریک جدید ہوگا۔اور اسی کا نام مقامی کمیٹی ہوگا۔یہ کمیٹی قادیان کی آبادی کو قائم رکھنے ، اخراجات کا کنٹرول کرنے ، دینی روح پیدا کرنے ، ہر قسم کی آمد کے ذرائع پیدا کرنے ، مقامات مقدسہ کی حفاظت تبلیغ اور اس تمام علاقہ کو اپنے ہاتھ میں رکھنے کی ذمہ دار ہوگی ، جو اس وقت احمد یہ جماعت کے ہاتھ میں ہے۔اوپر کے بتائے ہوئے قاعدے کے مطابق اس کے کل ممبر بارہ ہیں۔لیکن ان میں ضرورت کے مطابق زیادتی بھی کی جاسکتی ہے۔بہر حال ہمارے نزدیک اتنے آدمیوں سے ہر حصہ کی نمائندگی ہو جاتی ہے۔اصل چیز تو یہی ہے کہ اپنے رسوخ کو اتنا بڑھایا جائے کہ وہاں کے ہندو اور سکھ آپ لوگوں کے مرید بن جائیں۔اور وہیں سے آمد پیدا ہونی شروع ہو جائے۔اور یہ مشکل نہیں۔اپنی ذمہ داری کو آپ لوگ سمجھیں تو ایسا ہوسکتا ہے۔خلیل احمد (37) اپنی مذہبی تعلیم کو جاری رکھے اور خود مطالعہ کر کے اور علماء سے مدد لے کر اپنی پڑھائی میں ہرج نہ ہونے دے۔اور کچھ وقت دیہاتی مبلغوں کو پڑھائے۔کیونکہ پڑھانے سے علم بڑھتا ہے۔عزیز ظفر احد کو بھی مذہبی معلومات بڑھانے کی کوشش کرنی چاہئیے۔اور یہی نصیحت میری تمام قادیان کے رہنے والوں کو ہے۔چھ سات گھنٹے ہر شخص کچھ نہ کچھ کمائی کے لئے خرچ کرے دو گھنٹے ہر شخص ایسے رنگ میں تبلیغ کرے کہ کوئی جھگڑے والی بات نہ پیدا ہو۔اور تصوف کی طرف لوگوں کو مائل کر کے احمد یہ جماعت کی دعاؤں کی قبولیت ،خدا تعالیٰ کے الہامات، اس کی تائید ، نصرت اور بیماروں کی شفاء وغیرہ کی طرف توجہ دلائیں۔ایک دو گھنٹے قرآن کریم کے درس اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں کے پڑھنے میں صرف کئے جائیں۔تہجد کی ہر شخص عادت ڈالے۔وہاں رہنے والے ہفتہ میں ایک دو روزے ضرور رکھیں۔تہجد کی عادت ڈالنے کے لئے یہ طریق مقرر کر دیں کہ تراویح کی طرح سارا سال ہی نماز تہجد مسجد میں ہوا کرے یا اپنے اپنے حلقوں میں باجماعت تہجد کی عادت ڈالی جائے۔تمام کتب دفتر خلافت میں جمع کر دی جائیں۔میری لائبریری کی الماریاں اکثر خالی ہوں گی ان میں رکھ دی جائیں۔تمام اخباروں کے فائل اکٹھے کر لئے جائیں۔وہ بڑا قیمتی خزانہ ہے اور تاریخ سلسلہ کی بنیاد اس پر ہے۔تمام لٹریچر کی لسٹیں بنوا کر یہاں بھی بھجوائی جائیں اور وہاں بھی محفوظ رکھی جائیں۔حضرت صاحب کی کتب کے کچھ سیٹ وہاں رہیں اور کچھ یہاں آجا ئیں۔اسی طرح میری کتابوں کے کچھ سیٹ وہاں رہیں اور کچھ یہاں آجائیں۔تفسیر کبیر کی کچھ جلدیں بھی وہاں رکھی جائیں۔حضرت صاحب کا جولٹریچر آیا ہے مجھے نہیں معلوم کہ اس میں حضرت صاحب کے اشتہارات کا مجموعہ