تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 234 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 234

تاریخ احمدیت بھارت 205 جلد اول ایرانی اخبار نجات کی خبر فارسی عبارت کا اردو تر جمہ :۔اس اطلاع کے مطابق جو لاہور پاکستان سے پہنچی ہے۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں ) اور۔۔۔( شر پسندوں) نے دہلی ، امرتسر ، جالندھر، ہوشیار پور، گورداسپور اور قادیان کے علاقوں پر حملہ کر کے چارلاکھ مسلمانوں کو قتل و غارت کیا ہے۔اور تقریباً پچاس لاکھ مسلمانوں نے نہایت تنگی اور بدبختی کے ساتھ پاکستان کے مغربی حصہ کی طرف ہجرت کی ہے۔قادیان کے حصے میں تقریباً پچاس ہزار آدمی۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) کے محاصرہ میں ہیں اور ہر روز قتل کا بازار گرم ہوتا ہے۔اس خبر کے مطابق جو قادیان سے پہنچی ہے تقریبا پانچ سو جوان شہید ہو گئے ہیں۔ہندوستان کی حکومت پولیس کے ذریعہ ان کی مدد کر رہی ہے اور مسلمانوں کو قتل اور خونریزی کے لئے سخت اقدامات کر رہی ہے“۔(15) ارجنٹائن کے اخبارات ارجنٹائن کے مشہور اور کثیر الاشاعت اخبار (ELMUNDO) نے بھی قادیان کے متعلق نمایاں جگہ میں مندرجہ ذیل واضح نوٹ شائع کیا :۔ایک علمی اور مرکزی شہر کی حفاظت کا مطالبہ و گزشتہ رات مولوی رمضان علی صاحب ہمارے ادارہ تحریر میں ملاقات کے لئے آئے۔آپ ہندوستان کے صوبہ پنجاب کے قادیان شہر کی جماعت احمدیہ کی طرف سے اس ملک میں ڈیلی گیٹ مبلغ ہیں، اور آپ نے ہمیں یہ بتایا کہ مذکورہ شہر آخری فسادات کے سبب کس قدر مشکل اور خطر ناک حالت میں ہے۔قادیان کے متعلق یہ ذکر کرتے ہوئے کہ یہ شہر یک گونہ یونیورسٹی والا شہر ہے۔جہاں کئی ایک کالج اور ہائی اور پرائمری سکول ہیں۔مولوی صاحب موصوف نے ہمیں بتایا کہ اس شہر کے ہیں ہزار باشندے سخت خطرہ میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔یہ لوگ امن پسند اور نہتے ہیں اور انہیں مسلح جتھوں نے کامل طور پر گھیرا ہوا ہے اور یہ جتھے اس شہر کو جلا دینا چاہتے ہیں۔اور ان خطرات کا علم انہیں ان تاروں سے ہوا ہے جو انہیں گزشتہ ایام میں ملے ہیں۔مولوی صاحب چاہتے ہیں کہ ان بہت سے افراد کے نام پر جو اس شہر