تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page xxi of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page xxi

جلد اوّل XVI تاریخ احمدیت بھارت سلسلہ میں اب تک اخبار منشور محمدی بنگلور کی متعد دجلدیں حاصل کی جاچکی ہیں۔علاوہ ازیں وقتاً فوقتاً سید نا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی جانب سے موصول ہونے والے قابل تحقیق تاریخی امور پر تحقیق کرتے ہوئے اس کی رپورٹ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں ارسال کرنا نیز مختلف ایسی تصنیفات جو تاریخی نوعیت کی ہوں انکا بغور جائزہ لے کر ان میں تاریخی اغلاط کی نشاندہی کرنا اور قادیان اور بیرون قادیان میں ہونے والی جماعتی تاریخی اور مقدس مقامات کے تعمیری کاموں کے وقت ان کی فوٹو گرافی کا کام بھی شعبہ ھذا کی جانب سے ہو رہا ہے۔شعبہ تاریخ احمدیت قادیان کی کمیٹی جس کی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے منظوری مرحمت فرمائی ہے درج ذیل ہے۔ا۔خاکسار محمد حمید کوثر (صدر کمیٹی ) مکرم مولا نا محمد کریم الدین صاحب شاہد ( ممبر ) مکرم مولا نامنیر احمد صاحب خادم (ممبر ) مکرم مولاناعبدالوکیل صاحب نیاز (ممبر ) مکرم مولا نا قریشی محمد فضل اللہ صاحب (ممبر ) مکرم مولانا عطاء المجیب صاحب لون ( ممبر ) شعبہ ہذا تدوین تاریخ کے لئے ہر ممکن کوشش و محنت کرتے ہوئے بفضلہ تعالیٰ تاریخ احمدیت بھارت کی پہلی جلد قارئین کرام کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔اللھم وفق و اعن فانك انت الموفق والمستعان اس جلد کی تدوین و ترتیب اور جائزہ میں شعبہ تاریخ حمدیت قادیان کی کمیٹی اور ہر دمر بیان مکرم مامون الرشید تبریز صاحب نائب انچارج شعبہ تاریخ احمدیت و کرم ریحان احمد شیخ شاہد صاحب مربی سلسلہ نے ہر ممکن کوشش اور محنت کی ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں اس کی جزائے خیر عطا فرمائے اور مزید خدمات دین کی توفیق عطافرمائے۔آمین۔خاکسار محمد حمید کوثر انچارج شعبہ تاریخ احمدیت قادیان