تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page iv of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page iv

بسمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ عرض ناشر قادیان جماعت احمد یہ عالمگیر کا دائی مرکز ہے۔تقسیم ملک کے بعد قادیان اور ہندوستان میں احمدیت کی تاریخ مرتب کرنے کی ضرورت بڑی شدت سے محسوس ہورہی تھی تاکہ تقسیم ملک سے لے کر اب تک کے حالات و واقعات اور جماعتی تاریخ اور بھارت میں جماعتوں کے قیام، ان کے استحکام اور ترقیات کو ایک جگہ مستند طور پر جمع کیا جاسکے۔چنانچہ اس غرض کے لئے سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 20 جون 2010 کو شعبہ تاریخ احمدیت بھارت کے نام سے ایک شعبہ قائم کرنے کی از راہ شفقت منظوری عطا فرمائی اور مکرم مولا نا محمد حمید کوثر صاحب کو اس کا انچارج مقرر فرمایا۔یہ شعبہ اپنے اغراض و مقاصد کے حصول کے لئے انتہائی کوشش کر رہا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس شعبہ کے تحت سال 1947 کے حالات پر مشتمل " تاریخ احمدیت بھارت کی پہلی جلد سید نا حضور انور کی منظوری سے طبع کی جارہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کی اشاعت ہر لحاظ سے مبارک کرے اور اس سلسلہ میں کام کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس کی بہترین جزاء عطا فرمائے۔آمین۔حافظ مخدوم شریف ناظر نشر و اشاعت قادیان