تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 362
تاریخ احمدیت بھارت 331 جلد اول حزب نمبر 3 سائق مکرم جلال الدین صاحب ننگلوی درویش۔حزب نمبر 4 سائق مکرم امیر الدین صاحب درویش۔حزب نمبر 5 سائق مکرم ممتاز احمد صاحب ہاشمی درویش۔حزب نمبر 6 سائق مکرم عبدالرشید صاحب بدوملہوی درویش۔حزب نمبر 7 - سائق مکرم مولوی غلام احمد صاحب ارشد درویش۔حزب نمبر 8 - سائق مکرم سعید احمد صاحب درویش ولد عبدالکریم صاحب۔حزب نمبر 9 - سائق مکرم شیر محمد صاحب دکاندار درویش۔ہر حزب کم از کم 9 اور زیادہ سے زیادہ 13 درویشوں پر مشتمل تھا اور اسے مختلف مکانات میں متعین کیا گیا۔اور ان کا فرض قرار دیا گیا کہ وہ مکانات کو کسی صورت میں نہ چھوڑے۔اور کسی غیر شخص کو اپنی حدود میں داخل نہ ہونے دیں۔یہ تمام مکانات جن میں درویشوں کو رکھا گیا۔بیرونی حد بندی پر واقع تھے۔اندرونی مکانات درویشوں کی کمی کے باعث خالی رہے۔اور درویشوں کو تاکید کی گئی کہ لوگوں کا کافی مال و اسباب ضائع ہو چکا ہے۔اگر کسی دوست کا سامان وہاں پر ہو تو اس کی حفاظت کریں اور نظارت امور عامہ کے مقرر کردہ سٹور کیپر صاحب کو سامان لے جانے سے نہ روکیں۔حزب نمبر 1 کے سپر دمندرجہ ذیل مکانات کئے گئے :۔-1- مکان مکرم حافظ فیض اللہ صاحب -2 -3 مکان مکرم با بووز یر خان صاحب مکان حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی 4 مکان مکرم قاری غلام ثم صاحب مکان مکرم لال دین صاحب ٹیلر ماسٹر حزب نمبر 2 کومندرجہ ذیل مکانات میں متعین کیا گیا۔-5 1 مکان مکرم مرز امحمد یعقوب صاحب 2۔مکان مکرم سید سردار حسین صاحب مکان مکرم حضرت مفتی محمد صادق صاحب