تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 361 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 361

جلد اوّل 330 تاریخ احمدیت بھارت درویشان کی نظم ونسق کے اعتبار سے تقسیم تاریخ احمدیت میں درج ہے کہ ابتدائی مرحلہ پر جملہ درویش نظم ونسق کے اعتبار سے تین حصوں میں تقسیم کئے گئے۔1- پہلے نگران ولی حفاظت مرکز کے مستقل خدام جن کے پہلے نگر ان کیپٹن شیر ولی صاحب تھے۔درویشان نمبر (1) کے نام سے موسوم کئے گئے۔-2 درویشان نمبر (2 ) میں قادیان کے مقامی احمدی احباب شامل تھے جن کے نگران مرزا محمد حیات صاحب مقرر کئے گئے۔-3 بیرونی خدام کو درویشان نمبر (3) قرار دیا گیا اور انکی نگرانی کی خدمت چوہدری سعید احمد صاحب بی۔اے آنرز کو سونپی گئی۔(11) درویشان بمطابق نمبر 2 ( مقامی درویشان کرام ) کی تنظیم یہاں درویشان نمبر 2 یعنی قادیان کے مقامی درویشان کی تنظیم کے بارے میں بیان کرنا مناسب ہوگا۔جیسا کہ اوپر ذکر کیا جا چکا ہے کہ درویشان نمبر 2 کے نگران مرزا محمد حیات صاحب درویش تھے جنہوں نے صوفی عبد القدیر صاحب درویش (ابن مولوی عبد الحق صاحب بد و ملهوی حلقه مسجد فضل قادیان) کو اپنا نائب اور خواجہ عبد الکریم صاحب خالد درویش ( ابن خواجہ عبد الواحد صاحب دار الفضل قادیان ) اور ضیاءالدین احمد صاحب درویش ابن) میاں روشن دین صاحب زرگر حلقه مسجد فضل قادیان) کو معاون نگران مقرر کیا۔علاوہ ازیں احمدیہ محلہ کے پورے حلقہ کو تین بلاک میں تقسیم کر دیا گیا۔جس کے بلاک لیڈر بالترتیب 1 - مجید احمد صاحب درویش ولد غلام حسین صاحب ساکن باب الانوار قادیان 2 شیخ محمود احمد صاحب درویش ولد شیخ اللہ بخش صاحب ساکن دار الرحمت قادیان اور 3۔سید محمد اجمل صاحب در ویش ولد سید محمد افضل شاہ صاحب ساکن مسجد فضل قادیان تجویز کئے گئے۔ہر ایک بلاک کے ماتحت تین تین حزب بنائے گئے جن کی تفصیل مع اسماء سائفین درج ذیل ہے:۔حزب نمبر 1 - سائق مکرم مرز اظہیر الدین منور احمد صاحب درویش۔حزب نمبر 2 - سائق مکرم بشیر احمد صاحب ٹھیکیدار بھٹہ درویش۔