تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 269
جلد اوّل 240 تاریخ احمدیت بھارت طرف سے مجھے حکم ملا کہ فورا قادیان چوکی کا چارج سنبھالو۔ان دنوں ٹرین اور بسوں کی آمد ورفت بند تھی۔لہذا میں بذریعہ سائیکل پٹھانکوٹ سے قادیان چوکی پہنچا۔“ گیانی صاحب نے بتایا مرکزی حکومت کے اکثر حکام احمد یوں کو قادیان میں رکھنا نہیں چاہتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ علاقہ سرحد کے بہت قریب ہے اس لئے ان کا اتنا قریب رہنا مناسب نہیں۔نیز انہوں نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اس لئے انہیں یہاں رکھنا مناسب نہیں۔خصوصی فورس قادیان کو خالی کروانے کے لئے بھیجی گئی تھی۔ہزاروں کی تعداد میں جنگجو حملہ آور قادیان حملہ کرنے کے لئے بلوائے گئے تھے۔جو زیادہ تر ریاست پٹیالہ کی طرف کے تھے۔فوجی اور سول افسران کا کہنا تھا کہ مشرقی پنجاب کی بڑی بڑی مسلم آبادیوں کو ہم نے چند گھنٹوں میں خالی کروایا ہے۔کیا وجہ ہے کہ ڈیڑھ ماہ کی کوشش کے باوجود قادیان کو خالی کروانے میں کامیابی نہیں ہورہی۔گیانی صاحب نے بتایا کہ آخر یہ طے پایا کہ شروع اکتوبر 1947ء میں قادیان کے چاروں اطراف سے ایک ساتھ حملہ کیا جائے۔حملہ آوروں میں فورس بھی شامل تھی۔اندازہ تھا دو دنوں میں قادیان خالی کروالیا جائے گا۔یا تو انہیں مشرقی پنجاب کی باقی مسلم آبادیوں کی طرح پاکستان کی طرف دھکیل دیا جائے گا۔یا خونخوار حملہ آوروں کو تہہ تیغ کرنے کے لئے کھلی چھٹی دے دی جائے گی۔گیانی صاحب نے بتایا کہ ایک ہفتہ کے بعد نتیجہ یہ نکلا کہ خالی کروانا تو ایک طرف رہا ، قادیان کے اندرونی حصہ تک پہنچنے کی بھی جرات نہ ہوئی۔جنہیں زبر دستی آگے بھیجتے وہ ڈر کر واپس لوٹ آتے۔گیانی صاحب نے بر ملا کہا کہ معلوم ہوتا تھا کہ کوئی ربی طاقت آگے بڑھنے سے روک دیتی تھی۔۔۔۔۔گیانی جی یہ باتیں بڑے جذباتی انداز میں بیان کرتے جا رہے تھے اور مجھے غزوہ بدر کے متعلق قرآن مجید کی آیات یاد آ رہی تھیں وَلَقَدُ نَصَرَكُمُ اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ أَذِلَّةٌ (24) اور یقینا اللہ تعالی بدر میں تمہاری نصرت کر چکا ہے جب کہ تم کمزور تھے۔وَيَأْتُوكُم مِّن فَوْرِهِمْ هَذَا يُمْدِدْكُمْ رَبُّكُم بِخَمْسَةِ آلَافٍ مِّنَ الْمَلَائِكَةِ مُسَوّمِینَ (25) جبکہ وہ اپنے اسی جوش میں ( کھولتے ہوئے ) تم پر ٹوٹ پڑیں تو تمہارا رب پانچ ہزار عذاب دینے والے فرشتوں کے ساتھ تمہاری مدد کرے گا۔بلاشبہ اللہ تعالیٰ کے مذکورہ وعدے تقسیم ملک کے وقت جماعت احمد یہ مشرقی پنجاب بالخصوص قادیان