تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 233 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 233

جلد اول 204 تاریخ احمدیت بھارت ایران کے اخبارات ایرانی جرائد میں سے اخبار دنیائے اسلام اور روز نامہ ”نجات (طهران) نے حسب ذیل نوٹ شائع کئے جن کا اردو تر جمہ ذیل میں دیا جارہا ہے:۔”ہندوستان کے ہندو۔۔۔مسلمانوں سے بارہا یہ وعدہ کرتے رہتے ہیں کہ وہ ہندوستان میں مسلمانوں کے تحفظ و سلامتی کے ذمہ دار ہوں گے مگر صد افسوس! کہ وہ دل سے اس بات کے متمنی ہیں کہ ہندوستان سے مسلمانوں کا صفایا کر کے خود حکومت کریں۔یہ لوگ ہزار ہا مسلمانوں کو تہ تیغ کر چکے ہیں اور ابھی تک ان کے قتل و غارت میں مشغول اور ان کی بربادی کے درپے ہیں۔انہوں نے تقسیم پنجاب کے لئے۔۔۔۔(غیر مسلموں) کو برانگیختہ کر کے پنجاب کے بہت سے اضلاع کو ہندوستان میں شامل کرالیا ہے۔پھر تعیین حدود کے صریح غیر منصفانہ فیصلہ کے ذریعہ کئی اور علاقے بھی حاصل کر لئے۔اس ستم کے بعد۔۔۔(مفسدہ پردازوں) نے۔۔۔۔(غیر مسلموں) کی زیر حمایت اضلاع جالندھر، ہوشیار پور، فیروز پور اور گورداسپور میں مسلمانوں کا استیصال شروع کر دیا۔ہزار ہا بستیوں کو ویران اور مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔اس قتل و غارت کی تمام تر ذمہ داری جواہر لال نہرو اور گاندھی پر ہے کیونکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اضلاع جالندھر ، ہوشیار پور اور امرتسر کے مسلمانوں کا خاتمہ کرنے کے بعد۔۔۔(مفسدہ پردازوں) نے ضلع گورداسپور میں ہزار ہا نفوس کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔اور ایک ماہ سے قادیان کا محاصرہ کئے ہوئے ہیں جو ابھی تک بدستور قائم ہے۔ریل گاڑی ، تار، ڈاک اور دیگر وسائل منقطع ہو چکے ہیں۔جواہر لال نہرو کو ہندوستان اور دیگر ممالک کی جماعت ہائے احمدیہ کی طرف سے بے شمار تاریں اور درخواستیں بھیجی گئیں۔لیکن چونکہ جواہر لال نہرو مسلمانوں کو برباد کرنا چاہتا ہے اس لئے خواب خرگوش میں سو رہا ہے۔اور ریل گاڑی تار اور ڈاک وغیرہ ذرائع رسل و رسائل کو جاری نہ کر کے اپنے فرض منصبی کو سر انجام دینے میں بھی کوتاہی کر رہا ہے۔کیا فسادیوں کو دبانے کے لئے اس کے پاس اسلحہ اور طاقت نہیں کہ یہ صورت حال اتنا طول پکڑ گئی ہے۔اس کا باعث اس کے سوا اور کیا ہو سکتا ہے کہ وہ مسلمانوں کی تباہی کا خواہشمند ہے۔دیگر ممالک کے مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ تحریر و تقریر اور عمل غرض کہ ہر ممکن طریق سے اپنے بھائیوں کو امداد پہنچا کر عنداللہ ماجور ہوں“۔(14)