تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 111 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 111

تاریخ احمدیت بھارت 16 ستمبر 1947ء احمدی کو شہید کر دیا۔95 جلد اوّل محله اسلام آباد متصل آریہ سکول قادیان پر۔۔۔۔مفسدہ پردازوں) نے حملہ کیا اورمحمد شریف 17 ستمبر 1947ء مقامی امیر نے صحابہ کی جماعت کے ساتھ حضرت مسیح موعود کے مزار پر جا کر اجتماعی دعا کی کہ اے خدا تو جماعت کے مقدس مرکز کو دشمنوں کے حملہ سے محفوظ رکھ اور اگر تیرے ازلی علم میں یہ حملہ کسی وجہ سے مقدر ہے تو ہمیں صبر ورضا کے مقام پر قائم رکھ۔(11) 18 ستمبر 1947ء عزیزم مکرم میاں شریف احمد صاحب کو ان کی علالت کی وجہ سے موٹر کنوائے میں لاہور بھجوادیا گیا۔19 ستمبر 1947ء محله دارالسعتہ قادیان پر پولیس کی امداد سے۔۔۔۔(مفسدہ پرداز ) جتھوں نے حملہ کیا اور اسے زبر دستی خالی کرالیا گیا۔(12) بہشتی مقبرہ کے ملحقہ گاؤں منگل باغباناں کو۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) نے خالی کرالیا۔20 ستمبر 1947ء موضع قادر آباد مشمولہ قادیان پر۔۔۔۔( مفسدہ پرداز ) جتھوں نے حملہ کیا اور پولیس کی امداد سے خالی کرالیا۔قادیان میں متعینہ ہندو ملٹری نے ان ٹرکوں کی سواریوں میں دخل اندازی شروع کر دی جو پاکستان حکومت کی طرف سے قادیان بھجوائے جاتے تھے۔جس کے نتیجہ میں کئی کنوائے جزواً اور ایک کنوائے کلیہ ہمارے ہاتھ سے چھین لیا گیا۔21 ستمبر 1947ء چوہدری عبدالباری صاحب بی اے نائب ناظر بیت المال کو بے بنیاد الزام پر سیفٹی آرڈی ننس کے ماتحت قادیان سے لاہور آتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا اور ان کی پرائیویٹ موٹر کار معہ قیمتی سامان کے