تعمیر بیت اللہ کے 23 عظیم الشان مقاصد — Page 14
اللہ تعالے نے ایک گھر تمام بنی نوع انسان کے فائدہ کے لیے بنایا ، مگر انھوں نے اس کی عظمت کو نہ مانا تو یہ ہوا کہ وہ برباد ہو گیا اور اس کا نام نشان مٹ گیا۔پھراللہ تعالی نے اپنی وحی کے ذریعہ نشان دہی کر کے حضرت براہیم علیہ اسلام کے ذریعہ سے اسے ازسر نو تعمیر کروایا اور اس کی حفاظت کے لیے اور اس کی عظمت کے قیام کے لیے انتظام کیا کہ حضرت ابراہیم علیہ اسلام اپنی اولا د کواس خانہ خدا کی خدمت کے لیے وقف کریں۔چنانچہ آپ کی اولا دایک لمبا عرصہ اس خدمت پر لگی رہی اور دو ہزار پانچی صد سالہ خدمت اور دعاؤں کے نتیجہ میں وہ قوم تیار ہوئی، جو کامل اور مکمل اور عالمگیر شریعت کی زمہ داریاں کے بارگراں کو اٹھانے کی قوت اور استعداد اپنے اندر رکھتی تھی۔