تعمیر بیت اللہ کے 23 عظیم الشان مقاصد — Page 100
بیت اللہ کے فیوض اور برکات کو دیکھ کر نیا اس تیجہ پرپہنچے گی کہ جولوگ بھی اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے انتہائی قربانیاں دیتے ہیں اور دنیا سے منہ موڑ کہ صرف اور صرف اُسی کے ہو رہتے ہیں، اُن کے اعمال ضائع نہیں جاتے بلکہ انھیں ان اعمال مقبولہ کا بہترین بدلا اور شیریں بھی ملنا ہے اور اُن کے عاجزانہ اور عاشقانہ اعمال کے بہترین نتائج نکلتے ہیں۔"