حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 79
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات پھر اللہ تعالیٰ کے حضور عرض کرتے ہیں :۔اے ہمارے رحمن ! ان ہی ہاتھوں کو اپنی رحمت سے یدِ بیضا کر دے۔تیرا جمال اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا حسن دنیا پر چمکے اور تیرا جلال اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت دنیا پر ظاہر ہو اسلام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مغرور دشمن کا سرنگوں اور شرمندہ کر دے۔“ آپ جب نماز ادا کر رہے ہوتے تو اس وقت آپ کے چہرے پر انتہائی رقت کا عالم ہوتا۔میں نے کئی بار نماز پڑھتے ہوئے آپ کے چہرے کو غور سے دیکھا آپ کے ماتھے پر پڑنے والی شکنوں سے محسوس ہوتا کہ آپ نے اپنی پوری توجہ اس طرف مبذول کی ہوئی ہے اور چہرے سے حقیقتاً ایسے لگ رہا ہوتا جیسے آپ رور ہے ہوں۔( حضرت مرزا ناصر احمد، از سیدہ طاہرہ صدیقہ ناصر، صفحہ 163) قبولیت دعا کا معجزہ آپ کے دور خلافت میں ساری جماعت نے قبولیت دعا کے ان گنت مظاہرے دیکھے ان میں سے کچھ تو مختلف مضامین میں ضبط تحریر میں آچکے ہیں لیکن بے شمار ایسے ہیں جو کہ صرف ذہنوں میں محفوظ ہیں۔ایک روز آپ اپنے کمرے میں اپنے بستر پر تشریف فرما تھے۔فرمایا:۔”دیکھو اللہ تعالیٰ کا مجھ پر کتنا فضل ہے ، میں تو اس کا عاجز بندہ ہوں لیکن میں منہ سے نکال دیتا ہوں کہ بیٹا ہو گا اور وہ بیٹا دے دیتا ہے۔" یہ بات کہتے ہوئے آپ کا لہجہ، آپ کی آواز ، آپ کے چہرے کا تاثر آج بھی 79