حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات

by Other Authors

Page 55 of 119

حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 55

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات ایک دفعہ میں نے یہ ارادہ کیا کہ آج کی رات مسجد مبارک میں گزاروں گا، اور تنہائی میں اپنے مولا سے جو چاہوں گا مانگوں گا۔مگر جب میں مسجد میں پہنچا تو کیا دیکھتا ہوں کہ کوئی شخص سجدے میں پڑا ہوا ہے اور الحاح سے دُعا کر رہا ہے۔اسکے اس الحاح کی وجہ سے میں نماز بھی نہ پڑھ سکا۔اور اس شخص کی دعا کا اثر مجھ پر بھی طاری ہو گیا۔اور میں بھی دعا میں محو ہو گیا اور میں نے دعا کی کہ یا الہی ! یہ شخص تیرے حضور سے جو کچھ بھی مانگ رہا ہے وہ اس کو دے دے اور میں کھڑا کھڑا تھک گیا کہ یہ شخص سر اٹھائے تو معلوم کروں کہ کون ہے۔میں نہیں کہہ سکتا کہ مجھ سے پہلے وہ کتنی دیر سے آئے ہوئے تھے مگر جب آپ نے سر اٹھایا تو کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت میاں محمود احمد صاحب ہیں۔میں نے السلام علیکم کہا اور مصافحہ کیا اور پوچھا میاں! آج اللہ تعالیٰ سے کیا کچھ لے لیا ؟ تو آپ نے فرمایا کہ میں نے تو یہی مانگا ہے کہ الہی ! مجھے میری آنکھوں سے اسلام کو زندہ کر کے دکھا اور یہ کہ کر آپ اندر تشریف لے گئے۔“ خواہیں۔الہام اور رؤیتِ الہی سوانح فضل عمر جلد اوّل صفحہ 151،150) بچپن سے ہی اللہ تعالیٰ کا آپ سے ایک خاص تعلق تھا۔یہی وجہ تھی کہ آپ کو بچپن ہی سے بکثرت کچی خوا میں آنے لگیں۔بچپن میں آپ کو الہام بھی ہوا اور بچپن سے ہی آپ آپ اور آپ نے روئیت الہی کا شرف بھی پایا۔حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ فرماتے ہیں: حضرت سید سرور شاہ صاحب جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک جلیل القدر صحابی اور جید عالم تھے اور جن کے علم وفضل کا شہرہ دور دور تک پھیلا ہوا تھا اور حضرت 55