حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات

by Other Authors

Page 11 of 119

حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 11

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ السلام مسیح موعود و مہدی معہود اللہ تعالیٰ جن کو اصلاح خلق کے لئے نبی بنا کر مبعوث کرتا ہے وہ دنیا میں سب سے زیادہ اپنے خالق و مالک اور اپنے بھیجنے والے سے محبت کرتے ہیں۔سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی اپنے خالق و مالک خدائے واحد و یگانہ سے بے حد محبت تھی۔ہم آپ کی تحریرات اور مختلف واقعات کو پڑھ کر صرف ایک اندازہ لگاتے ہیں کہ آپ اپنے خدا سے بے حد محبت کرتے تھے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ آپ کے دل میں اللہ تعالیٰ کی کتنی شدید محبت تھی؟ اور کیسے کیسے محبت کے جذبات آپ کے دل میں موجزن تھے؟ اس کا صحیح صحیح اندازہ لگانا کسی کے بس کی بات نہیں۔آپ نے پوری زندگی اللہ تعالیٰ کے تمام احکامات کی پیروی کی۔تمام اُن باتوں سے آپ بچے جن سے بچنے کا اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں حکم دیا ہے اور تمام وہ احکامات بجالائے جن کے بجالانے کا اللہ تعالیٰ نے حکم فرمایا ہے۔اپنے خدا پر کامل تو کل اور کامل بھروسہ کرنے والے تھے۔ایک لمحہ کے لئے بھی کسی انسان پر، کسی دنیاوی ساز و سامان پر بھروسہ نہیں کیا اور نہ کسی کو خدا کے سوا اپنا معین و مددگار سمجھا۔جب آپ کے والد بزرگوار حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب کی وفات ہوئی تو آپ کے دل میں خیال گذرا کہ والد صاحب گزر گئے جو میرے لئے سہارا تھے۔یہ ایک فطری خیال تھا۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس موقعہ پر اللہ کی ذات بابرکات کا خیال آپ کے ذہن میں نہیں تھا۔آپ تو بچپن سے ہی اپنے خدا کے عشق میں گم تھے اور اُسی کے ہو کر 11