حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 32
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات تو ہے۔گو میرے سامنے نہیں۔یہ مقطعات پر سوال کرتا ہے۔اسی وقت یعنی دو سجدوں کے درمیان قلیل عرصہ میں مجھ کو مقطعات کا وسیع علم دیا گیا۔جس کا ایک شمہ میں نے رسالہ نور الدین میں مقطعات کے جواب میں لکھا ہے اور اس کو لکھ کر میں خود بھی حیران ہو گیا۔خدا آپ کو ایک اور لڑ کا دیگا ( مرقاۃ الیقین فی حیاة نورالدین صفحہ 172 ،173 ) حضرت خلیفہ المسیح الاول " بیان کرتے ہیں کہ : میری ایک بہن تھیں۔ان کا ایک لڑکا تھا وہ پیچش کے مرض میں مبتلا ہوا اور مر گیا۔اس کے چند روز بعد میں گیا۔میرے ہاتھ سے انہوں نے کسی پیچش کے مریض کو اچھا ہوتے ہوئے دیکھا۔مجھ سے فرمانے لگیں کہ بھائی تم اگر آجاتے تو میرا لڑکا بیچ ہی جاتا۔میں نے ان سے کہا کہ تمہارے ایک لڑکا ہوگا اور میرے سامنے پیچش کے مرض میں مبتلا ہوکر مرے گا۔چنانچہ وہ حاملہ ہو ئیں اور ایک بڑا خوبصورت لڑکا پیدا ہوا۔پھر جب وہ پیچش کے مرض میں مبتلا ہوا۔ان کو میری بات یاد تھی۔مجھ سے کہنے لگیں کہ اچھا دعا ہی کرو۔میں نے کہا کہ خدا تعالیٰ آپ کو اس کے عوض میں ایک اور لڑکا دے گالیکن اسکو تو اب جانے ہی دو۔چنانچہ وہ لڑ کا فوت ہو گیا اور اس کے بعد ایک اور لڑکا پیدا ہوا جو زندہ رہا اور اب تک زندہ برسر روزگار ہے۔یہ الہی غیرت تھی۔(مرقاة الیقین فی حیاة نور الدین صفحه 199) 32 32