حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات

by Other Authors

Page 58 of 119

حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 58

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات آگ لگاتے ہیں تو آگ نہیں لگتی وہ بار بار آگ لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔مگر کامیاب نہیں ہوتے۔میں اس سے بہت گھبرایا۔لیکن جب میں نے اس دروازے کی چوکھٹ کی طرف دیکھا تو وہاں لکھا تھا کہ: جو خدا کے بندے ہوتے ہیں اُن کو کوئی آگ نہیں جلا سکتی۔“ سوانح فضل عمر جلد اول صفحہ 152 تا 154) اللہ تعالی کی تائید و نصرت کا ایک دلچسپ واقعہ مکرم مولانا عبد الرحمن صاحب انور کو مختلف حیثیتوں میں آپ کے ساتھ لمبا عرصہ کام کرنے کی سعادت حاصل ہوئی وہ اپنے طویل مشاہدے اور بار ہا کے تجربات کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں: یہ ایک حقیقت ہے کہ حضور اگر چہ عام انسان تھے لیکن حضور کے کاموں کو دیکھنے کے بعد ہر شخص یہ تسلیم کرنے کے لئے مجبور ہو جاتا ہے کہ اس خاص انسان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا بہت ہی خاص تعلق ہے اور اس کی خاص تائید اس کے شامل حال ہے چنانچہ بارہا دیکھا گیا ہے کہ حضور کو کسی ایسی چیز کی ضرورت محسوس ہوئی ہے جو عام حالات میں قریباً ناممکن الحصول ہوتی تھی تو پھر اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اس کے حصول کے سامان ہو جایا کرتے تھے گو یا اللہ تعالیٰ کے فرشتے حضور کے منشاء کی تکمیل میں لگ جایا کرتے تھے۔(الفرقان فضل عمر نمبر دسمبر جنوری 1966 ، صفحہ 43) اس تائید الہی کی بے شمار مثالوں میں سے ایک مثال درج ذیل ہے حضرت فضل عمر فرماتے ہیں: 58