حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 116
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات ہوئی اور آسمان سے خدا کی تقدیر نے اُس بادشاہ کے قلم سے سب سے پہلے اس نو احمدی عرب کا نام لکھوایا اور سارے دنیوی راستے بند ہونے پر اُس معصوم کی رہائی کے آسمان سے سامان پیدا فرما دیئے۔(بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 25 /ستمبر 2015ء تا1 اکتوبر 2015ءصفحہ 14-15 ) اگر بیٹا ہوا تو احمدی ہو جاؤں گی امسال ( یعنی 2015ء۔ناقل ) جلسہ سالانہ جرمنی میں بلغاریہ کے ایک مخلص نو احمدی دوست Etem صاحب اپنی فیملی کے ہمراہ شامل ہوئے۔موصوف نے چند سال قبل عیسائیت سے اسلام قبول کیا تھا۔لیکن ان کی بیوی نے بیعت نہیں کی تھی۔ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میری تین بیٹیاں ہیں۔اگر مجھے بیٹا مل جائے تو میں بھی احمدی ہو جاؤں گی۔موصوفہ نے حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں دعا کے لئے لکھا۔اگلے سال جب وہ دوبارہ جلسہ میں آئیں تو سات ماہ کی حاملہ تھیں۔ملاقات کے دوران انہوں نے بچے کیلئے نام رکھنے کی درخواست کی تو حضور انور نے صرف لڑکے کا نام جاہد تجویز فرمایا۔جلسہ سے واپس جا کر موصوفہ نے مبلغ سے کہا کہ ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ لڑکی ہے اس لئے حضورانور کی خدمت میں دوبارہ درخواست کریں کہ لڑکی کا نام تجویز فرمائیں۔اس پر مبلغ نے کہا کہ آپ نے تو کہا تھا کہ اگر بیٹا ہوا تو احمدی ہو جاؤں گی۔اور حضور انور نے بھی صرف بیٹے کا نام تجویز فرمایا ہے۔اس لئے انشاء اللہ بیٹا ہی ہوگا۔ڈاکٹر جو چاہیں کہیں، ان کی مشینیں جو چاہیں ظاہر کریں لیکن اب آپ کا بیٹا ہی ہوگا کیونکہ خلیفتہ اسیح 116