تعلیم القرآن

by Other Authors

Page 84 of 120

تعلیم القرآن — Page 84

ترجمة القرآن تعليم القرآن 84 وَ إِذَا قِيْلَ لَهُمْ لَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ قَالُوا اِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ۔جب کہا گیا ( جاتا ہے) اُن کو کہ تم فساد نہیں کرو زمین میں انہوں نے کہا ( کہتے ہیں) بلاشبہ ہم اصلاح کرنے والے ہیں وَ إِذَا: اور جب (شرط) کے بعد اگر ماضی آئے تو ترجمہ حال یا مستقبل کا ہوگا۔قیل: کہا گیا ماضی مجہول سے ترجمہ کہا جاتا ہوگا لَهُمْ : لئے ان کے یعنی ان سے۔لَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ : زمین میں فساد نہ پھیلاؤلا : نہیں فِي: میں الْأَرْضِ: زمین فسد سے أَفْسَدَ يُفْسِدُ اِفْساداً بگاڑ، ابتری پھیلانا۔لانہی کی وجہ سے تُفْسِدُونَ ( مضارع جمع مخاطب ) تُفْسِدُوا ہو گیا ہے یعنی تُفْسِدُونَ کانون اعرابی گر جاتا ہے قَالُوا: تو وہ کہتے ہیں، کہیں گے۔قَالُوا ( ماضی جمع ، انہوں نے کہا) کے معنے شرط کی وجہ سے مضارع کے ہو گئے ہیں ، جواب شرط کی وجہ سے تو کا اضافہ ہو گیا ہے۔اِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ : بلاشبہ ہم تو اصلاح کرنے والے ہیں نَحْنُ : ہم سب ضمیر متکلم مُصْلِحُونَ: اصلاح کرنے والے۔صلح أَصْلَحَ يُصْلِحُ اِصْلاحاً سے اسم فاعل مُصْلِحُ اور جمع مُصْلِحُونَ