حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 647
لغات قرآن کے ماخذ 647 ہم ان کتب لغت کو جو صد ہا برس قرآن کریم کے بعد اپنے زمانہ کے محاورات کے موافق طیار ہوئی ہیں قرآن مجید کا حکم نہیں ٹھہرا سکتے۔قرآن کریم اپنی لغات کے لئے آپ متکفل ہے اور اس کی بعض آیات بعض دوسری آیات کی شرح کرتی ہیں۔آئینہ کمالات اسلام۔ر۔خ۔جلد 5 صفحہ 137-138 ) 1 - قرآن کریم -2 حدیث شریف - لغت عرب 4۔ادب جاہلیہ چند مولویوں کو حضرت اقدس علیہ السلام نے ایک تحریر لکھ کر دی کہ آپ کیوں مسیح کی وفات کے قائل ہیں؟ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی وہ تحریر درج ذیل کی جاتی ہے:۔بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلی علی رسوله الكريم وجوہ مفصلہ ذیل ہیں جن کی رو سے میں حضرت عیسی علیہ السلام کو فوت شدہ قرار دیتا ہوں۔(1) قرآن شریف میں حضرت عیسی علیہ السلام کی نسبت یہ آیات ہیں۔يَا عِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ۔(آل عمران:56) فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي (المائده: 118) ان آیات کے معنی صحیح بخاری کتاب التفسیر میں موت لکھے ہیں۔جیسا کہ اس میں ابن عباس رضی اللہ عنہ سے لکھا ہے۔مُتَوَفِّيكَ مُمِيتُكَ اور پھر تظاہر آیات کے لیے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کا اس جگہ ذکر کیا ہے اور نیز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا قول بھی ذکر کیا ہے کہ میں قیامت کے دن یہی عرض کروں گا کہ یہ لوگ میری وفات کے بعد بگڑے ہیں۔جیسا کہ لکھا ہے کما قال العبد الصالح۔(الخ) (2) دوسری دلیل توفی کے ان معنوں پر جو اوپر ذکر کئے گئے ہیں۔لغت عرب کی کتابیں ہیں۔میں نے جہانتک ممکن تھا قریباً تمام شائع شدہ کتابیں لغت کی دیکھی ہیں۔جیسے قاموس تاج العروس صراح صحاح جو ہری لسان العرب اور وہ کتابیں جو حال میں بیروت میں تالیف کر کے عیسائیوں نے شائع کی ہیں۔ان تمام کتابوں سے مجھے معلوم ہوا ہے کہ محاورہ عرب اسی طرح پر ہے کہ جب کسی جملہ میں خدا تعالیٰ فاعل ہواور کوئی علم انسان مفعول یہ ہو جیسا کہ تَوَفَّى اللهُ زَيْدًا۔تو ایسی صورت میں بجز اماتت اور قبض روح اور کوئی معنے نہیں ہوتے۔اور جو شخص اس سے انکار کرے اس پر لازم ہے کہ اس کے برخلاف لغت کی کتابوں سے کوئی نظیر مخالف پیش کرے۔(3) میں نے بہت محنت اور کوشش سے جہاں تک میرے لئے ممکن تھا۔صحاح ستہ وغیرہ حدیث کی کتا میں غور سے دیکھی ہیں اور میں نے کسی ایک جگہ پر تو فی کے معنے بجز وفات دینے کے حدیث میں نہیں پائے بلکہ تین سو کے قریب ایسی جگہ پائی ہیں جہاں ہر جگہ موت دینے کے ہی معنے ہیں۔