حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 303 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 303

303 باب سوم فہم قرآن اور علوم قرآن الرَّحْمَنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّا أَنْذِرَ آبَاؤُهُمْ وَلِتَسْتَبِيْنَ سَبِيْلَ الْمُجْرِمِيْنَ قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِيْنَ۔اس الہام کے رو سے خدا نے مجھے علوم قرآنی عطا کئے ہیں۔اور میرا نام اول المومنین رکھا۔اور مجھے سمندر کی طرح معارف اور حقائق سے بھر دیا ہے اور مجھے بار بار الہام دیا ہے کہ اس زمانہ میں کوئی معرفت الہی اور کوئی محبت الہی تیری معرفت اور محبت کے برابر نہیں۔پس بخدا میں کشتی کے میدان میں کھڑا ہوں۔جو شخص مجھے قبول نہیں کرتا۔عنقریب وہ مرنے کے بعد شرمندہ ہوگا۔اور اب حجتہ اللہ کے نیچے ہے۔اے عزیز کوئی کام دنیا کا ہو یا دین کا بغیر لیاقت کے نہیں ہوسکتا۔ضرورت الامام - رخ جلد 13 صفحہ 502) باغ مُرجھایا ہوا تھا گر گئے تھے سب ثمر میں خدا کا فضل لایا پھر ہوئے پیدا ثمار مرہم عیسیٰ نے دی تھی محض عیسے کو شفا میری مرہم سے شفا پائے گا ہر ملک و دیار جھانکتے تھے نور کو وہ روزن دیوار سے لیک جب در گھل گئے پھر ہو گئے شتر شعار وہ خزائن جو ہزاروں سال سے مدفون تھے اب میں دیتا ہوں اگر کوئی ملے اُمیدوار براہین احمدیہ حصہ پنجم ر خ جلد 21 صفحہ 147)