حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 54
54 دَعُوا كُلَّ فَخْرِ لِلنَّبِيِّ مُحَمَّدٍ أَمَامَ جَلَالَةِ شَانِهِ الشَّمْسُ أَحْقَرُ وَصَلُّوْا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا أَيُّهَا الْوَرى وَذَرُوا لَهُ طُرُقَ التَّشَاجُرِ تُوجَرُوا وَوَاللَّهِ إِنَّى قَدْ تَبِعْتُ مُحَمَّدًا وَفِي كُلِّ ان مِّنْ سَنَاهُ أَنَوَّرُ وَفَوَّضَنِي رَبِّي إِلَى رَوْضِ فَيُضِهِ وَإِنِّي بِهِ أَجْنِي الْجَنَى وَأَنَضَّرُ وَلِدِينِهِ فِي جَذْرِ قَلْبِي لَوْعَةُ وَإِنَّ بَيَانِــي عَنْ جَـنَــانِي يُخْبِرُ وَرِثْتُ عُلُوْمَ الْمُصْطَفَى فَأَخَذْتُهَا وَكَيْفَ اَرُدُّ عَطَاءَ رَبِّي وَأَفَجُرُ ہر فخر کو رہنے دو نبی محمد ﷺ کے ہی لئے آپکی جلالت شان کے سامنے تو سورج بھی بہت حقیر ہے اور اے تمام لوگو ! اس پر درود و سلام بھیجو اور اس کی خاطر جھگڑے کی راہیں چھوڑ دو کہ اجر پاؤ اور خدا کی قسم ! یقیناً میں نے پیروی کی ہے محمد ﷺ کی اور ہر لحظہ آپ کی روشنی سے ہی منور ہو رہا ہوں مجھے میرے رب نے آپ کے فیض کے باغوں کے سپرد کر دیا ہے اور یقینا میں آپ کے ذریعہ ہی پھل چھتا اور تروتازہ کیا جاتا ہوں اور آپ کے دین کیلئے میرے دل کی گہرائی میں ایک تڑپ ہے اور یقیناً میرا بیان میرے دل کی حالت کی خبر دے رہا ہے میں مصطفی کے علوم کا وارث ہوا سو میں نے ان کو لے لیا اور میں اپنے رب کی عطا کو کیسے رد کروں اور گنہگار بنوں در مشین عربی ) ( حماحۃ البشری رخ جلد 7 صفحہ 331 332) وارث انبیاء ہمیشہ ہوتے رہیں گے پھر بعض اور آیات ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ ضرور خدا وند کریم نے یہی ارادہ فرمایا ہے کہ روحانی معلم جو انبیاء کے وارث ہیں ہمیشہ ہوتے رہیں اور وہ یہ ہیں۔وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِى الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ (النور: 56) وَلَا يَزَالُ الَّذِيْنَ كَفَرُوا تُصِيبُهُمْ بِمَا صَنَعُوا قَارِعَةٌ أَوْ تَحُلُّ قَرِيبًا مِنْ دَارِهِمْ حَتَّى يَأْتِيَ وَعْدُ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَاد (الرعد: 32) وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا (بنی اسرائیل: 16 ) یعنی خدا تعالیٰ نے تمہارے لئے اے مومنان امت محمد یہ وعدہ کیا ہے کہ تمہیں بھی وہ زمین میں خلیفہ کرے گا جیسا کہ تم سے پہلوں کو کیا اور ہمیشہ کفار پر کسی قسم کی کوفتیں جسمانی ہوں یا روحانی پڑتی رہیں گی یا ان کے گھر سے نزدیک آجائیں گی۔یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کا وعدہ آپنے گا۔اور خدا تعالیٰ اپنے وعدوں میں تخلف نہیں کرتا۔اور ہم کسی قوم پر عذاب نازل نہیں کرتے جب تک ایک رسول بھیج نہ لیں۔