حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 596 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 596

596 چوتھی فصل ایمان بالرسول إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا وَجْهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أُولَئِكَ هُمُ الصَّدِقُونَ۔(الحجرات : 16) سوا اس کے نہیں کہ مومن وہ لوگ ہیں جو خدا اور رسول پر ایمان لائے پھر بعد اس کے ایمان پر قائم رہے اور شکوک و شبہات میں نہیں پڑے۔دیکھو ان آیات میں خدا تعالیٰ نے حصر کر دیا کہ خدا کے نزدیک مومن وہی لوگ ہیں کہ جو صرف خدا پر ایمان نہیں لاتے بلکہ خدا اور رسول دونوں پر ایمان لاتے ہیں۔پھر بغیر ایمان بالرسول کے نجات کیونکر ہوسکتی ہے اور بغیر رسول پر ایمان لانے کے صرف تو حید کس کام آ سکتی ہے۔(حقیقۃ الوحی۔رخ۔جلد 22 صفحہ 132 ) وَ مَا مَنَعَهُمْ أَنْ تُقْبَلَ مِنْهُمْ نَفَقَتُهُمْ إِلَّا أَنَّهُمْ كَفَرُوا بِاللَّهِ وَبِرَسُولِهِ وَلَا يَأْتُونَ الصَّلوةَ إِلَّا وَهُمْ كُسَالَى وَلَا يُنفِقُونَ إِلَّا وَهُمْ كَرِهُونَ۔(التوبة: 54) یعنی اس بات کا سبب جو کفار کے صدقات قبول نہیں کیے جاتے صرف یہ ہے کہ وہ خدا اور اس کے رسول سے منکر ہیں۔اب دیکھو۔صاف ظاہر ہے کہ جولوگ رسول پر ایمان نہیں لاتے ان کے اعمال ضائع ہو جاتے ہیں۔خدا ان کو قبول نہیں کرتا اور پھر جب اعمال ضائع ہوئے تو نجات کیونکر ہوگی۔(حقیقۃ الوحی۔ر۔خ۔جلد 22 صفحہ 132) خشک تو حید کے قائل تو اور مذاہب بھی ہیں مثلاً یہود پھر برھموساج۔یہ سوال ہوسکتا ہے کہ لا الہ الا اللہ کے ساتھ محمد رسول اللہ پڑھنے کا کیا فائدہ ہے۔یہی تو فائدہ ہے کہ سید نا محمد رسول اللہ صلی علیہ وسلم کی متابعت و پیروی و تصدیق رسالت اللہ تعالیٰ کا محبوب بنا دیتی ہے اور ان انعامات کا وارث جو اگلے برگزیدہ انبیاء پر ہوئے۔چنانچہ فرمایا۔يَجْعَل لَّكُمْ فُرْقَانًا (الانفال: 30) یعنی وہ تمہیں ایک فرقان دے گا۔پس دوسرے مذاہب اور اس میں ایک مابہ الامتیاز اسی جہان میں ہونا ضروری ہے۔( ملفوظات جلد پنجم صفحہ 633) اگر چہ ہمارا ایمان ہے کہ نری خشک تو حید مدار نجات نہیں ہو سکتی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی سے علیحدہ ہو کر کوئی عمل کرنا انسان کو ناجی نہیں بنا سکتا۔لیکن طمانیت قلب کے لیے عرض پرداز ہیں۔کہ عبدالحکیم خاں نے جو آیات لکھی ہیں ان کا کیا مطلب ہے مثلاً إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَ النَّصْرَى وَالصَّابِئِينَ مَنْ امَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمُ اور جیسا کہ یہ آیت بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ۔اور جیسا کہ یہ آیت تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ اَنْ لَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللهِ۔