حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 105
105 پہلی فصل اصولی فرمودات حضرت اقدس کے الہامات و کشوف یک النِي فِي الْكِتَب مَسْطُورٌ ترجمہ از مرتب۔میں کتاب میں لکھا ہوا ہوں یعنی میرا کتاب میں ذکر ہے۔( تذکرہ صفحہ 512 ایڈیشن چهارم 1977 ضیاء الاسلام پریس ربوہ ) إِنَّا اَنْزَلْنَاهُ قَرِيبًا مِّنَ الْقَادِيَانِ۔وَبِالْحَقِّ اَنْزَلْنَاهُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَ۔صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولَهُ۔وَكَانَ أَمُرُ اللَّهِ مَفْعُولًا۔قَوْلَ الْحَقِّ الَّذِي فِيهِ تَمْتَرُونَ۔ہم نے اس کو قادیان کے قریب اُتارا۔اور حق کے ساتھ اُتارا۔اور حق کے ساتھ اُترا۔اور اس میں وہ پیشگوئی پوری ہوئی جو قرآن اور حدیث میں تھی۔یعنی وہی مسیح موعود ہے۔جس کا ذکر قرآن شریف اور حدیثوں اربعین نمبر 2 رخ جلد 17 صفحہ 354) میں تھا۔سچی بات یہی ہے۔جس میں تم لوگ شک کرتے ہو۔اس جگہ مجھے یاد آیا کہ جس روز وہ الہام مذکورہ بالا جس میں قادیان میں نازل ہونے کا ذکر ہے ہوا تھا اس روز کشفی طور پر میں نے دیکھا کہ میرے بھائی صاحب مرحوم میرزا غلام قادر میرے قریب بیٹھ کر بآواز بلند قرآن شریف پڑھ رہے ہیں اور پڑھتے پڑھتے انہوں نے ان فقرات کو پڑھا إِنَّا أَنْزَلْنَهُ قَرِيباً مِنَ الْقَادِيَانِ تو میں نے سن کر بہت تعجب کیا کہ قادیان کا نام بھی قرآن شریف میں لکھا ہوا ہے؟ تب انہوں نے کہا کہ یہ دیکھو لکھا ہوا ہے تب میں نے نظر ڈال کر جو دیکھا تو معلوم ہوا کہ فی الحقیقت قرآن شریف کے دائیں صفحہ میں شاید قریب نصف کے موقع پر یہی الہامی عبارت لکھی ہوئی موجود ہے تب میں نے اپنے دل میں کہا کہ ہاں واقعی طور پر قادیان کا نام قرآن شریف میں درج ہے اور میں نے کہا کہ تین شہروں کا نام اعزاز کے ساتھ قرآن شریف میں درج کیا گیا ہے مکہ اور مدینہ اور قادیان یہ کشف تھا۔(ازالہ اوہام۔رخ جلد 3 صفحہ 140 حاشیہ ) اب اس رسالہ (خطبہ الہامیہ) کی تحریر کے وقت میرے پر یہ منکشف ہوا کہ جو کچھ براہین احمدیہ میں قادیان کے بارے میں کشفی طور پر میں نے لکھا یعنی یہ اس کا ذکر قرآن شریف میں موجود ہے درحقیقت یہ صحیح بات ہے۔کیونکہ یہ یقینی امر ہے کہ قرآن شریف کی یہ آیت که سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ لَيْلاً مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَى الَّذِى بَارَكْنَا حَوْلَهُ ( بنی اسرائیل (2) معراج مکانی اور زمانی دونوں پر مشتمل ہے۔اور بغیر ا سکے معراج ناقص رہتا ہے۔پس جیسا کہ سیر مکانی کے لحاظ سے خدا تعالیٰ نے آنحضرت