حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 923 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 923

923 غلبہ شہود کی ایک ایسی حالت ہے کہ جو علم الیقین اور عین الیقین کے مرتبہ سے برتر ہے۔صاحب شہود نام کو ایک علم تو ہے مگر ایسا علم جو اپنے ہی نفس پر وارد ہو گیا ہے جیسے کوئی آگ میں جل رہا ہے۔سوا گر چہ وہ بھی جلنے کا ایک علم رکھتا ہے مگر وہ علم الیقین اور عین الیقین سے برتر ہے۔کبھی شہود تام بے خبری تک بھی نوبت پہنچا دیتا اور حالت سکر اور بیہوشی کی غلبہ کرتی ہے اس حالت سے یہ آیت مشابہ ہے فَلَمَّا تَجَلَّى رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَكَّا وَّ خَرَّ مُوسَى صَعِقًا لیکن حالت تام وہ ہے جس کی طرف اشارہ ہے مَازَاغَ الْبَصَرُ وَ مَا طَغَى۔(النجم : 18) یہ حالت اہل جنت کے نصیب ہوگی۔معرفت انسان کامل ( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 413-412) ہماں نے نوع بشر کامل از خدا باشد که با نشان نمایاں خدا نما باشد ان میں وہی خدا کی طرف سے کامل ہوتا ہے جو روشن نشانوں کے ساتھ خدا نما ہوتا ہے۔بتابد از رخ أو نور عشق و صدق و وفا ز خلق أو كرم و غربت و حیا باشد اس کے چہرہ سے عشق اور صدق وصفا کا نور چمکتا ہے کرم۔انکسار اور حیا اس کے اخلاق ہوتے ہیں۔صفات او ہمہ ظل صفات حق باشند ہم استقامت او ہیچو انبیاء باشد ان کی ساری صفات خدا کی صفات کا پر تو ہوتی ہیں اور اس کا استقلال بھی انبیاء کے استقلال کی مانند ہوتا ہے۔روان بچشمه او بحر سرمدی باشد عیاں در آئینه اش روئے کبریا باشد اسی سر چشمہ سے ابدی فیضان کا سمندر جاری ہوتا ہے اور اس کے چہرہ میں خدائے بزرگ کا چہرہ نظر آتا ہے۔د أو همه سوئے فلک بود هردم وجود او همه رحمت چو مصطفه باشد اس کی پرواز ہر وقت آسمان کی طرف ہی ہوتی ہے۔اور اس کا وجود مصطفے کی طرح سراسر رحمت ہوتا ہے۔خبر دهد بقدومش خدا به مصحف پاک هم از رسول سلامے بصد شنا باشد خدا اس کی تشریف آوری کی خبر قرآن مجید میں دیتا ہے اور رسول کی طرف سے بھی سینکڑوں ثنا اور سلام بھیجے جاتے ہیں۔نتا بد از ره جانان خود سر اخلاص اگر چه سیل مصیبت بزور ها باشد وہ اپنے معشوق کی راہ میں کبھی اخلاص میں کمی نہیں آنے دیتا۔خواہ مصیبتوں کا طوفان کتنے ہی زوروں پر ہو۔براہِ یار عزیز از بلا نه پرهیزد اگر چه در ره آن یار اژدها باشد صعود اس عزت والے دوست کی راہ میں وہ کسی بلا سے نہیں ڈرتا خواہ اس یار کے راستے میں اثر ر ہا بیٹھا ہو۔کند حرام همه عیش و خواب را بر نفس چو جمله عارف و عامی در این بلا باشد وہ نیند اور عیش کو اپنے اوپر حرام کر لیتا ہے جبکہ سب نیک و بد اس عیش و عشرت کی بلا میں گرفتار ہوئے۔تریاق القلوب۔رخ - جلد 15 صفحہ 129 ) ( در شین فارسی متر جم صفحه 262-261)