حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 889 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 889

889 اگر خدا سے ملنا چاہتے ہو تو دعا بھی کرو اور کوشش بھی کرو اور صادقوں کی صحبت میں بھی رہو۔کیوں کہ اس راہ میں صحبت بھی شرط ہے۔لیکچر لاہور۔ر۔خ۔جلد 20 صفحہ 160-159) دل کی پاکیزگی کا حاصل کرنا ضروری ہے اور یہ حاصل نہیں ہو سکتی جب تک منہاج نبوت پر آئے ہوئے پاک انسان کی صحبت میں نہ بیٹھے۔اس کی صحبت کی توفیق نہیں مل سکتی۔اولا انسان یہ یقین نہ کرے کہ وہ ایک مرنے والی ہستی ہے۔یہی ایک بات ہے جو اس کو صادق کی صحبت کی توفیق عطا فرماوے۔حدیث شریف میں آیا ہے۔کہ جب اللہ تعالیٰ کسی بندہ کے لیے نیکی کا ارادہ کرتا ہے تو اس کے دل میں ایک واعظ پیدا کر دیتا ہے۔سب سے بڑھکر واعظ یہ ہے کہ وہ كُونُوا مَعَ الصَّدِقِین کی حقیقت کو سمجھ لے۔صحابہ کرام کی حالت کو دیکھو کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہنے کے لیے کیا کچھ نہ کیا۔جو کچھ انہوں نے کیا اسی طرح پر ہماری جماعت کو لازم ہے کہ وہی رنگ اپنے اندر پیدا کریں۔بدوں اس کے کہ وہ اس اصلی مطلب کو جس کے لیے میں بھیجا گیا ہوں، پا نہیں سکتے کیا ہماری جماعت کو زیادہ حاجتیں اور ضرورتیں لگی ہوئی ہیں جو صحابہ کو نہ تھیں۔کیا تم نہیں دیکھتے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھنے اور آپ کی ( ملفوظات جلد اول صفحه 405) باتیں سننے کے واسطے کیسے حریص تھے۔مرد به بی خردی نزد ما بیاد نشیں کہ ظل اہل صفا موجب شفا باشد بے وقوفی سے چلا نہ جا بلکہ ہمارے پاس آکر بیٹھ کہ اہل اللہ کا سایہ شفا کا موجب ہوا کرتا ہے۔مقیم حلقہ ابرار باش روزے چند مگر عنایت قادر گرہ کشا باشد کچھ دن نیکیوں کے حلقہ میں آکر بسر کر شاید اس قادر کی مہربانی تیری گرہ کو کھول دے۔زہے مجتہ زمانے کہ سوئے ما آئی زہے نصیب تو گر شوق و التجا باشد وہ کیسا اچھا زمانہ ہو گا جب تو ہماری طرف آئے گا زہے قسمت اگر تجھے شوق اور آرزو پیدا ہو جائے۔( در مشین فارسی صفحہ 278 ) ( تریاق القلوب۔ر۔خ۔جلد 15 صفحہ 137)