حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 110
110 مسیح موعود تمام انبیاء کے مظہر ہیں جَرِيُّ اللَّهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ جری اللہ نبیوں کے گلوں میں۔میری نسبت براہین احمدیہ کے حصص سابقہ میں یہ بھی فرمایا: - جَرِيُّ اللَّهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ - یعنی رسول خدا تمام گذشتہ انبیاء علیہم السلام کے پیرائیوں میں۔اس وحی الہی کا مطلب یہ ہے کہ آدم سے لیکر اخیر تک جسقد رانبیاء علیہم السلام خدا تعالیٰ کی طرف سے دنیا میں آئے ہیں۔خواہ وہ اسرائیلی ہیں یا غیر اسرائیلی۔ان سب کے خاص واقعات یا خاص صفات میں سے اس عاجز کو کچھ حصہ دیا گیا ہے اور ایک بھی نبی ایسا نہیں گذرا جس کے خواص یا واقعات میں سے اس عاجز کو حصہ نہیں دیا گیا۔ہر ایک نبی کی فطرت کا نقش میری فطرت میں ہے اسی پر خدا نے مجھے اطلاع دی۔( براہین احمدیہ حصہ پنجم۔رخ جلد 21 صفحہ 116) اللہ تعالیٰ نے ہمارا نام آدم بھی رکھا ہے۔نوح" بھی رکھا ہے۔موسی" بھی رکھا ہے۔داؤد ، سلیمان عیسی ، محمد غرض بہت سے انبیاء کے نام ہم کو دیئے ہیں اور پھر یہ بھی فرمایا ہے کہ جَرِيُّ اللَّهِ فِي حُلَلِ الا نبیاء جس میں یہ اشارہ ہے کہ مسیح موعود تمام انبیاء گزشتہ کا مظہر ہے ہمارے مخالف مولوی ہم پر اس وجہ سے فتوئی کفر لگاتے ہیں کہ ہم نے عیسی“ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔مگر خدا تعالیٰ نے ہمارا نام محمد " بھی رکھا ہے وہ اس وجہ سے کیوں کفر کا فتویٰ نہیں لگاتے۔کیا اُن کے نزدیک محمد ﷺ کا درجہ حضرت عیسی سے کم ہے یا ان کو میسی سے بہت محبت ہے اور حضرت محمد ﷺ کے واسطے ان کے دل میں کوئی غیرت باقی نہیں رہی۔(ملفوظات جلد پنجم صفحہ 296) صد الله إِنِّي مُهِيْنٌ مَنْ أَرَادَ إِهَانَتَكَ إِنِّي لَا يَخَافُ لَدَيَّ الْمُرْسَلُوْنَ۔میں اس شخص کی اہانت کروں گا جو تیری اہانت کا ارادہ کرے گا۔میرے قرب میں میرے رسول کسی دشمن سے نہیں ڈرا کرتے۔كَتَبَ اللَّهُ لَاغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِيْ۔وَهُمْ مِّنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُوْنَ خدا نے لکھ چھوڑا ہے کہ میں اور میرے رسول غالب رہیں گے اور وہ مغلوب ہونے کے بعد جلد غالب ہو جائیں گے۔اس وحی الہی میں خدا نے میرا نام رسل رکھا۔کیونکہ جیسا کہ براہین احمدیہ میں لکھا گیا ہے خدا تعالیٰ نے مجھے تمام انبیاء علیہم السلام کا مظہر ٹھہرایا ہے۔اور تمام نبیوں کے نام میری طرف منسوب کئے ہیں۔میں آدم ہوں۔میں شیث ہوں۔میں نوح ہوں۔میں ابراہیم ہوں۔میں الحق ہوں۔میں اسماعیل ہوں۔میں یعقوب ہوں۔میں یوسف ہوں۔میں موسی ہوں۔میں داؤد ہوں۔میں عیسی ہوں۔اور آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے نام کا میں مظہر اتم ہوں۔یعنی ظلی طور پر محمد اور احمد ہوں۔حقیقۃ الوحی - ر - خ- جلد 22 صفحہ 75 76 حاشیہ )۔