حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 106 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 106

106 الحرام سے بیت المقدس تک پہنچا دیا تھا۔ایسا ہی سیر زمانی کے لحاظ سے آنجناب کو شوکت اسلام کے زمانہ سے جو آنحضرت ﷺ کا تھا۔برکات اسلامی کے زمانہ تک، جو مسیح موعود کا زمانہ ہے ، پہونچا دیا۔پس اس پہلو کے رو سے جو اسلام کے انتہا زمانہ تک آنحضرت ﷺ کا سیر کشفی ہے۔مسجد اقصیٰ سے مراد مسیح موعود کی مسجد ہے جو قادیان میں واقع ہے۔جس کی نسبت براہین احمدیہ میں خدا کا کلام یہ ہے۔مُبَارَكٌ وَّ مُبَارِكٌ وَكُلُّ أَمْرٍ مُّبَارَكِ يُجْعَلُ فيه۔اور یہ مبارک کا لفظ جو بصیغہ مفعول اور فاعل واقع ہوا۔قرآن شریف کی آیت بَارَكْنَا حَوْلَهُ کے مطابق ہے۔پس کچھ شک نہیں جو قرآن شریف میں قادیان کا ذکر ہے۔(تذکرہ صفہ نمبر 352 ایڈیشن چہارم مطبوعہ 1977 ء ربوہ) مجھے بتلایا گیا تھا کہ تیری خبر قرآن اور حدیث میں موجود ہے اور تو ہی اس آیت کا مصداق ہے کہ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ۔(سورة الصف:10) ( نزول المسیح رخ جلد 19 صفحہ 113) سارا قرآن ہمارے ذکر سے بھرا ہوا ہے حضرت اقدس نے فرمایا کہ:- اگر کوئی ہم سے سیکھے تو سارا قرآن ہمارے ذکر سے بھرا ہوا ہے۔ابتداء ہی میں ہے۔صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمُتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (الفاتحہ: 5 تا 7) اب ان سے کوئی پوچھے کہ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ کون سا فرقہ تھا تمام فرقے اسلام کے اس پر متفق ہیں کہ وہ یہودی تھے اور ادھر حدیث شریف میں ہے کہ میری امت یہودی ہو جائے گی تو پھر بتلاؤ کہ اگر مسیح نہ ہوگا تو وہ یہودی کیسے بنیں گے۔( ملفوظات جلد دوم صفحه 583) لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ قرآن شریف میں مسیح موعود کا ذکر نہیں ہے وہ نہایت غلطی پر ہیں بلکہ حق یہ ہے کہ مسیح موعود کا ذکر نہایت اکمل اور اتم طور پر قرآن شریف میں پایا جاتا ہے۔دیکھو اؤل قرآن شریف نے آیت كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا (المزمل: 16) میں صاف طور پر ظاہر کر دیا کہ آنحضرت ﷺ مثیل موسی ہیں کیونکہ اس آیت کے یہی معنے ہیں کہ ہم نے اس نبی کو اُس نبی کی مانند بھیجا ہے جو فرعون کی طرف بھیجا گیا تھا اور واقعات نے ظاہر کر دیا کہ یہ بیان اللہ جل شانہ کا بالکل سچا ہے۔(ایام الصلح۔رخ جلد 14 صفحہ 290) الہامی اشعار کیا شک ہے ماننے میں تمہیں اس مسیح کے جس کی مماثلث کو خدا نے بتا دیا حاذق طبیب پاتے ہیں تم سے یہی خطاب خوبوں کو بھی تو تم نے مسیحا بنا دیا ( منقول از ٹائیل پیچ فتح اسلام - ر- خ جلد 3 ) ( تذکره صفحه 170 ) ( در شین اردو )