حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 78
78 حَكَم و عدل کا فیصلہ اور میں امام مالک اور ابن حزم اور معتزلہ کے قول کو مسیح کی وفات کے بارے میں صحیح قرار دیتا ہوں اور دوسرے اہل سنت کو غلطی کا مرتکب سمجھتا ہوں۔سو میں بحیثیت حکم ہونے کے ان جھگڑا کرنے والوں میں یہ حکم صادر کرتا ہوں کہ نزول کے اجمالی معنوں میں یہ گروہ اہل سنت کا سچا ہے کیونکہ مسیح کا بروزی طور پر نزول ہونا ضروری تھا ہاں نزول کی کیفیت بیان کرنے میں ان لوگوں نے غلطی کھائی ہے نزول صفت بروزی تھا نہ کہ حقیقی۔اور مسیح کی وفات کے مسئلہ میں معتزلہ اور امام مالک اور ابن حزم وغیرہ ہمکلام ان کے بچے ہیں کیونکہ بموجب نص صریح آیت کریمہ یعنی آیت فلما توفیتنی کے مسیح کا عیسائیوں کے بگڑنے سے پہلے وفات پاناضر روی تھا۔یہ میری طرف سے بطور حکم کے فیصلہ ہے اب جو شخص میرے فیصلہ کو قبول نہیں کرتا وہ اس کو قبول نہیں کرتا جس نے مجھے حکم مقرر فرمایا ہے۔اگر یہ سوال پیش ہو کہ تمہارے حکم ہونے کا ثبوت کیا ہے؟ اس کا یہ جواب ہے کہ جس زمانہ کے لئے حکم آنا چاہیئے تھا وہ زمانہ موجود ہے۔اور جس قوم کی صلیبی غلطیوں کی حکم نے اصلاح کرنی تھی وہ قوم موجود ہے اور جن نشانوں نے اس حکم پر گواہی دی تھی وہ نشان ظہور میں آچکے ہیں۔اور اب ان نشانوں کا سلسلہ شروع ہے۔آسمان نشان ظاہر کر رہا ہے زمین نشان ظاہر کر رہی ہے اور مبارک وہ جن کی آنکھیں اب بند نہ رہیں۔میں یہ نہیں کہتا کہ پہلے نشانوں پر ہی ایمان لاؤ۔بلکہ میں کہتا ہوں اگر میں حکم نہیں ہوں تو میرے نشانوں کا مقابلہ کرو۔میرے مقابل پر جو اختلاف عقائد کے وقت آیا ہوں اور سب بحثیں لکھی ہیں۔صرف حکم کی بحث میں ہر ایک کا حق ہے جس کو میں پورا کر چکا ہوں۔خدا نے مجھے چار نشان دیئے ہیں۔- (1)۔میں قرآن شریف کے معجزہ کے کل پر عربی بلاغت فصاحت کا نشان دیا گیا ہوں۔کوئی نہیں کہ جو اس کا مقابلہ کر سکے۔(2)۔میں قرآن شریف کے حقائق و معارف بیان کرنے کا نشان دیا گیا ہوں۔کوئی نہیں کہ جو اس کا مقابلہ کر سکے۔(3)۔میں کثرت قبولیت دعا کا نشان دیا گیا ہوں کوئی نہیں کہ جو اس کا مقابلہ کر سکے۔میں حلفاً کہہ سکتا ہوں کہ میری دعائیں تیس ہزار کے قریب قبول ہو چکی ہیں اور ان کا میرے پاس ثبوت ہے۔(4)۔میں غیبی اخبار کا نشان دیا گیا ہوں۔کوئی نہیں جو اس کا مقابلہ کر سکے۔یہ خدا تعالی کی گواہیاں میرے پاس ہیں۔اور رسول اللہ ﷺ کی پیشگوئیاں میرے حق میں چمکتے ہوئے نشانوں کی طرح پوری ہوئیں۔آسمان بارو نشان الوقت مے گوید ز میں ایں دو شاہد از پئے تصدیق من استاده اند ترجمہ۔آسمان سے نشانات کی بارش ہو رہی ہے اور زمین مسیح موعود کے وقت کو ظاہر کر رہی ہے۔یہ دو گواہ میری صداقت کے لئے قائم کئے گئے ہیں۔ضرورت الامام رخ جلد 13 صفحہ 496-497)