تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 650 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 650

" قصیدہ اعجازیہ کے قریباًتین در جن اشعار عروضی و نحوی اغلاط سے آلودہ ہیں بطور نمونہ ہم چند اشعار پیش کرتے ہیں۔“ (حرف محرمانه صفحه ۴۱۲) برق صاحب کے یہ اعتراضات ایسے ہی ہیں جیسے عیسائی قرآن کی مثل تو نہیں لا سکے مگر اس کی اولی غلطیاں نکالتے رہتے ہیں۔یہ نوٹ لکھنے کے بعد برق صاحب نے پانچ شعر پیش کر کے ان پر اعتراض کئے ہیں کہ ان میں اولی غلطیاں ہیں۔مگر ان اشعار پر اعتراض کر کے برق صاحب نے اپنے علمی افلاس کا ہی ثبوت دیا ہے۔فاين بهذا الوقتِ مَن شَانَ جَوَلر ( اعجاز احمدی صفحه ۴۹ طبع اول) -:1 66 اس مصرع پر آپ کو یہ اعتراض ہے کہ ”جولر " شان کا مفعول یہ ہے اس لئے منصوب ”جولرا“ چاہیئے الجواب (حرف محرمانه صفحه ۴۱۲) جوارہ گولڑہ کا معرب ہے اور اس کی ، کو ترغیم کی خاطر گرادیا گیا ہے جو در اصل محل نصب میں تھی۔پس جو لہ منصوب مرخم ہے۔اور اس میں غیر منادی کی ترخیم کی متینوں شرطیں موجود ہیں۔اول شعر میں واقع ہونا۔دوستم حرف ندا کے د خون کی صلاحیت رکھنا۔سوم بالتاء واقع ہونا (واضح ہو ، دراصل ناء ہوتی ہے ) پس اعتراض باطل ہے۔: - وَكَان سَنا بَرْقِى مِنَ الشَّمُس أظهر اعجاز احمدی صفحه ۶۴ طبع اول) اس مصرع پر یہ اعتراض کیا گیا ہے :- اظهر غلط ہے اس لئے کہ کان کی خبر ہے۔اظهر ا چاہیئے۔“ (حرف محرمانه صفحه ۴۱۲)