تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 495 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 495

۴۹۵ پیشگوئیوں کے ساتھ تھدی ہو اور وہ مدعی الہام کی طرف سے پیش کی جائیں وہ اس ملم من اللہ کے خدا کا مقرب ہونے کی دلیل ہوتی ہیں ؟ مامورین کی پیشگوئیاں نجومیوں کی طرح نہیں ہوتیں۔نجومیوں کی پیشگوئیوں میں نہ تحدی ہوتی ہے اور نہ وہ انہیں اپنے مقرب الی اللہ ہونے کی دلیل کے طور پر پیش کرتے ہیں۔اور نہ وہ انہیں الہامی طور پر خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کر تے ہیں۔لیکن مامورین خدا کے الہامی الفاظ کے ماتحت پیشگوئیاں کرتے ہیں۔اور ان میں سے بعض متحدیانہ بھی ہوتی ہیں اور متقول علی اللہ یعنی جھوٹے الہام گھڑنے والے کے متعلق خدا تعالٰی نے اخذ بالیمین اور قطع و تین کی سزائیں مقرر کر رکھی ہیں۔پس مفتری علی اللہ کی خدا تعالیٰ کی طرف سے تائید و نصرت نہیں کی جاتی۔بلکہ وہ جان سے مارا جاتا ہے۔آپ کی وفات سے متعلق ڈاکٹر عبدالحکیم کی پیشگوئی پر ہم مفصل بحث قبل از میں کر چکے ہیں۔خدا تعالیٰ نے ڈاکٹر عبدا حکیم کو اس پیشگوئی میں جھوٹا کیا ہے اور حضرت مسیح موعود کی وفات اس کی آخری پیشگوئی کے مطابق نہیں ہوئی۔اور اس سے پہلی پیشگوئیاں وہ خود منسوخ کر چکا تھا۔حضرت مسیح موعود کی وفات آپ کی اپنی پیشگوئیوں مندرجہ "الوصية" کے مطابق ہوئی۔اور ڈاکٹر عبدالحلیم آپ کی پیشگوئی کے مطابق مرض مهلک یعنی سل سے ہلاک ہوا ہے۔ان في ذالك لعبرة لاولى الابصار (ال عمران : (۱۴) ☆☆☆