تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 284 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 284

گرفتار ہو گیا کیوں ؟“ خود مبلغ کی زبانی سنئے :- ۲۸۴ "چونکہ سلسلہ احمدیہ اور برٹش گورنمنٹ کے باہمی مفاد ایک دوسرے سے واستہ ہیں۔اس لئے جہاں میں اپنے سلسلہ کی تبلیغ کرتا تھا وہاں لازما مجھے انگریزی گورنمنٹ کی خدمت گزاری کرنی پڑتی تھی۔الجواب (حرف) محرمانه صفحه ۱۸۹ حواله الفضل ۱۲۰ سمبر ۱۹۲۳ء) مولوی محمد امین صاحب کو حضرت خلیفۃ السیح نے کوئی ایسی ہدایت نہیں دے رکھی تھی کہ وہ روس میں جا کر گورنمنٹ انگریزی کی خدمت گزاری کرے۔برق صاحب نے مولوی محمد امین صاحب کے جس خط کا حوالہ دیا ہے کہ وہ روس اور برطانیہ کے باہمی تعلقات کے متعلق ہے۔(مولوی محمد امین) اس میں لکھتے ہیں۔کہ روس اور انگریزوں کے تعلقات کے لحاظ سے میں انگریزی فوائد کو روسی فوائد پر ترجیح دیتا تھا۔اب اس میں کون سے اعتراض کی بات ہے۔اور اس سے مسلمانوں کو کیا نقصان پہنچ سکتا تھا۔جماعت احمدیہ کی طرف سے مسلم مفاد کی حفاظت جماعت احمدیہ نے کبھی اس بات کو پسند نہیں کیا کہ وہ انگریزوں کی ناجائز حمایت کرے۔بلکہ جماعت نے ہمیشہ مسلمانوں کے مفاد کی حفاظت کی ہے۔چنانچہ جب انگریزوں نے شریف حسین والی مکہ کے ساتھ معاہدہ کر کے اسے توڑ دیا۔اور عرب کے متحد کرنے میں اسکی مدد نہ کی تو اس کے خلاف حضرت امام جماعت احمدیہ نے آواز بلند کی اور جب مسلمانوں میں یہ شور ہوا کہ انگریز حکومت مسلمان والیان