تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 223 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 223

۲۲۳ شخص نہیں۔پس اگر خلقی طور پر وہ بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے مثیل مسیح کا نام پاوے اور موعود میں بھی داخل ہو تو کچھ حرج نہیں کیونکہ گو مسیح موعود ایک ہی ہے مگر اس ایک میں ہو کر سب موعود ہی ہیں کیونکہ وہ ایک ہی درخت کی شاخیں اور ایک ہی مقصد موعود کے روحانی بیگا تحمت کی راہ سے متمم اور مکمل ہیں اور ان کو ان کے پھلوں سے شناخت کرو اگر فرض کے طور پر بھی تسلیم کر لیں کہ بعض پیشگوئیوں کا اپنی ظاہری صورت پر بھی پورا ہونا ضروری ہے۔تو ساتھ اس کے یہ بھی تسلیم کر لینا چاہیئے کہ وہ پیشگوئیاں ضرور پوری ہونگی اور ایسے لوگوں کے ہاتھ سے ان کی تکمیل کروائی جائے گی کہ جو پورے طور پر پیروی کی راہوں میں فانی ہونے کی وجہ سے اور نیز آسمانی روح کے لینے کے باعث سے اس عاجز کے وجود کے ہی حکم میں ہوں گے۔اور ایک پیشگوئی بھی جو براہین میں درج ہو چکی ہے اسی کی طرف اشارہ کر رہی ہے اور وہ الہام یہ ہے یا عیسی إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى وَ مُطِهَّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعْرُكَ فوق الذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ (آل عمران : ۵۲) اس مسیح کو بھی یاد رکھو جو اس عاجز کی ذریت میں سے ہے جس کا نام ابن مریم بھی رکھا گیا ہے کیونکہ اس عاجز کو براہین میں مریم کے نام سے بھی پکارا ہے۔“ (ازالہ اوہام بجواب سوال نمبر ۷ جلد اول صفحہ ۴۱۳ تا ۴۱۸ طبع اوّل) افسوس ہے کہ برق صاحب نے ازالہ اوہام کے بعض ایسے حوالہ جات درج کئے ہیں جو بعض اور مثیل مسیح کی آمد کے امکان کے بارہ میں ہیں مگر انہوں نے مندرجہ بالا حوالہ کو جو او پر پیش کیا گیا ہے بالکل نظر انداز کر دیا ہے۔ہمارا پیش کردہ حوالہ اس بات کی وضاحت کر رہا ہے کہ ایسے مثیل مسیح اگر بالفرض آئیں تو وہ حضرت مسیح موعود کے متبعین میں سے ہوں گے اور آپ کے ظل ہوں گے۔اور مسیح موعود کے وجود میں فانی ہونے کی وجہ سے آپ کے وجود میں اس طرح شامل ہوں گے جس طرح جز کل