تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 204 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 204

۲۰۴ تردید میں فرمایا۔کہ دوات اور قلم اور جو کچھ یہ لوگ آنحضرت ﷺ کی طرف سے الهام الہی کے طور پر) لکھ رہے ہیں اس امر پر گواہ ہے کہ اے نبی تو خدا کی طرف سے نبوت کی نعمت پانے کے دعوئی مین مجنون نہیں ہے (جس کا ثبوت یہ ہے) کہ بے شک تیرے کام کا غیر منقطع اجر ہے اور تو خلق عظیم پر ہے پس عنقریب تو بھی دیکھے گا اور یہ معترضین بھی دیکھ لیں گے کہ دونوں میں سے خدا کی آزمائش میں کون مبتلا ہے"۔اس آیت سے ظاہر ہے کہ دیوانے کے کام کا کوئی اجر نہیں ہو تا۔اور وہ دُنیا میں کوئی روحانی انقلاب پیدا نہیں کر سکتا۔بلکہ اس کی ساری زندگی بے مقصد گذرتی ہے۔پس ایسے مدعیان جو دماغی عوارض کے ماتحت الہام کا دعوی کریں۔وہ لو تقول کے معیار پر پر لکھے نہیں جاسکتے کیونکہ ان کے دعوئی میں تصنع اور پٹاوٹ موجود نہیں ہوتی بلکہ وہ خود فریب خوردہ ہوتے ہیں۔ان کے اپنے مقصد میں ناکامی ہی اس بات کا کافی ثبوت ہوتی ہے کہ ان کا دعوی خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی حضرت عیسی علیہ السلام سے مماثلت قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :- " وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الأرْض كَمَا اسْتَخلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ " (سوره نور : ۵۶) یعنی اللہ تعالیٰ نے تم میں سے ایمان لا کر اعمال صالحہ بجالانیوالوں سے وعدہ کیا ہے کہ ان کو زمین میں ضرور خلیفہ بنائے گا۔جیسا کہ ان لوگوں کو خلیفہ بنایا جو تم سے پہلے گذر چکے۔“(جو موسوی سلسلہ کے خلفاء تھے) اور اس طرح ان کے دین کو ضرور مضبوط کرے گا اور ضرور ان کے خوف کو امن سے بدل دے گا یہ خلفاء میرے عبادت گذار ہوں گے اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے اور جو لوگ اس کے بعد انکار کرینگے وہ فاسق ہوں گے۔“