تحقیقِ عارفانہ — Page 580
۵۸۰ بھرتی کے ہیں۔اور معاندانہ روح کے مظہر۔محاورہ پر اعتراضات برق صاحب کا محاورہ پر اعتراض یہ ہے کہ جناب مرزا صاحب محاورہ کے بھی پابند نہیں۔مثلاً نمبرا : " ایسے لوگوں کی اندرونی حالت ہاتھ پھیلا پھیلا کر مفلسی ظاہر کرتی رہتی (ازالہ اوہام صفحه ۲۳۲ طبع اول) ہے۔66 برق صاحب لکھتے ہیں۔محاورہ ہے کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا یعنی سوال کرنا۔ہاتھ پھیلا پھیلا کر مفلسی ظاہر کرنا بے معنی ہے۔(حرف محرمانہ صفحہ ۳۷۰) الجواب جب ہاتھ پھیلا نا سوال کرنے کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔تو سوال کرنا مفلسی کو ہی ظاہر کرتا ہے۔اور جب بار بار ہا تھ پھیلایا جائے تو افلاس پر قطعی اور روشن دلیل ہوتا ہے۔اس لئے ہاتھ پھیلا پھیلا کر لکھنا بالکل بر محل اور فصیح ہے۔اگر ہاتھ پھیلا کر مفلسی ظاہر کرنا لکھنا جائز ہے تو ہاتھ پھیلا پھیلا کر مفلسی ظاہر کرنا لکھنا کیوں جائز نہیں ؟ تکرار تو وہ معیوب ہوتی ہے۔جو کوئی فائدہ نہ رکھتی ہو۔اس جگہ پھیلانے کی تکرار سے جو لطف پیدا ہوتا ہے وہ اہل ذوق پر مخفی نہیں۔برق صاحب کے ذوقِ لطیف کو کیا کیا جائے۔نمبر ۲:۔حضرت اقدس نے لکھا ہے :- " - یہ دروغ بے فروغ اس حد تک، ہٹایا گیا تھا۔" (ازالہ اوہام صفحہ ۵۲۶ طبع اول) برق صاحب کا اعتراض یہ ہے :- دروغ بنتا کوئی محاورہ نہیں۔دروغ بافتن فارسی کا ایک محاورہ ہے اردو کا محاور و