تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 541 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 541

۵۴۱ بھنگ ظارا کی حدود میں ہوئی۔وہیں علم و فنون میں دسترس حاصل کی۔وہاں سے مامون خوارزم شاہ کے دربار میں پہنچا۔“ تیسرا اعتراض ہیں :- تلمیحات اقبال صفحه ۵۵) جناب برق صاحب حضرت مسیح موعود کی ذیل کی عبارت پیش کرتے آخری زمانہ میں بعض خلیفوں کی نسبت خبر دی گئی ہے خاص کر وہ خلیفہ جس کی نسبت حفاری میں لکھا ہے کہ آسمان سے اس کی نسبت آواز آئے گی کہ هذا خليفة الله المهدی اب سوچو کہ یہ حدیث کس پایہ اور مرتبہ کی ہے جو ایسی کتاب میں درج ہے جو اصح الکتب بعد کتاب اللہ ہے۔“ شهادة القرآن صفحه ۴۱ طبع اول) یہ عبارت درج کر کے لکھتے ہیں :- گی۔“ الجواب اٹھائے بخاری از اول تا آخر ہر سطر پڑھ جائے یہ حدیث کہیں نہیں ملے (حرف محرمانه صفحه ۳۴۱) اس عبارت میں بخاری کا ذکر سہو ا ہوا ہے دراصل یہ حدیث مستدرک للحاکم کی ہے جو حفاری اور مسلم دونوں کی شرطوں کے مطابق صحیح حدیث ہے۔چنانچہ ان ماجہ کے حاشیہ پر علامہ سندھی تحریر فرماتے ہیں :- " صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشيخين“ یہ بخاری اور مسلم کے پایہ کی حدیث ہے۔ملاحظہ ہو ابن ماجہ جلد ۲ صفحه ۲۹۹ حاشیه مطبوعه مصر ) انبیاء سے سہو کا ارتکاب ممکن ہے۔خود رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں۔