تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 475 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 475

۴۷۵ باقی بچے ۷ ۶ یا ۶۹۔اب دیکھئے اس الہام کو ” تیری عمر اسی سال کی ہو گی یادو چار کم یا چند سال زیادہ لیکن یہاں تو پورے ۱۲/ ۱۱ برس کم ہیں۔“ 66 (حرف محرمانه صفحه ۳۰۹۔۳۱۰) اور آخر میں جناب برق صاحب نے اربعین کی یہ عبارت درج کی ہے :- " پھر اگر ثابت ہو کہ میری پیشگوئی میں سے ایک بھی جھوٹی نکلی تو میں اقرار کروں گا کہ میں کاذب ہوں۔الجواب 66 ( حاشیه اربعین نمبر ۴ صفحه ۳۰) سوال اول کا جواب یہ ہے کہ اگر آپ کی پیدائش ۱۸۴۰ء میں فرض کی جائے تو آپ ۱۸۵۷ء میں یقیناً سولہ برس کے ہو چکے تھے۔حساب کر کے دیکھ لیں اور اگر ۱۸۳۹ء میں فرض کی جائے تو ۱۸۵۷ء میں بہر حال سترہ برس کے ہو جاتے ہیں۔۱۸۴۰-۱۸۵۷ = ۷ اسال۔سولہ سال پورے کر کے سترھویں میں قدم رکھا ۷ ۱۸۳۹-۱۸۵ = ۱۸ گویا سترہ سال پورے کر کے اٹھارویں میں قدم رکھا۔حضرت اقدس نے اپنی پیدائش ۱۸۳۹ء و ۱۸۴۰ء میں محض اندازے سے لکھی ہے جناب برق صاحب نے اس حساب سے آپ کی عمر ۷ ۶ یا ۶۹ سال قرار دے کر پیشگوئی کو جھوٹا ٹھر آیا ہے تاکہ آپ کو دعویٰ میں کاذب قرار دیں مگر یہ بھی لکھا ہے :- ” جناب مرزا صاحب نے اپنی تصانیف میں تاریخ ولادت کہیں ذکر نہیں فرمائی صرف اتنا بار بار فرماتے رہے ہیں کہ میں ۱۸۳۹ ء یا ۱۸۴۰ء کو پیدا ہوا تھا اور نہ آپ کے سوانح نگاروں نے یہ تکلیف کی کہ سول سرجن گورداسپور کے دفتر سے آپ کی تاریخ ولادت معلوم کر لیتے۔اتنے بڑے روحانی رہنما کے مریدوں کا یہ تساہل قابل افسوس ہے۔“ (حرف محرمانه صفحه ۳۰۹) جناب برق صاحب نے کس بھولے پن سے فرمایا ہے کہ آپ کے سواح نگار