تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 433 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 433

۴۳۳ تجاوز نہیں کر سکتا اور اس کی تشریح آپ نے یہ فرمائی کہ غالباً ایک لڑکا ابھی ہونے والا ہے یابالضرور اس کے قریب حمل میں۔اس عبارت میں ہر گز قطعی طور پر یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ وہ لڑکا موجودہ حمل میں ہی ہو گا۔جس سے ایک لڑکی پیدا ہوئی تھی۔بلکہ اس بات کا امکان ظاہر فرمایا تھا کہ یہ لڑکا اگر موجودہ حمل میں نہ ہوا تو اس کے قریب کے دوسرے حمل میں ہو گا۔پس لڑکی پیدا ہونے پر اعتراض کرنا جناب برق صاحب کی عجیب و غریب ذہنیت پر دال ہے۔موجودہ حمل سے لڑکی پیدا ہو جانے پر اس عبارت کی موجودگی میں اعتراض کی کوئی گنجائش نہ تھی۔کیونکہ حضرت اقدس نے حتمی طور پر یہ نہیں فرمایا تھا کہ وہ لڑکا موجودہ حمل سے ہو گا۔بلکہ دوسرے حمل سے اس کا امکان ظاہر فرمایا تھا۔چنانچہ دوسرے حمل میں خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ لڑکا پیدا ہو گیا اور یہ پیشگوئی سے اگست ۱۸۸۷ء کو پوری ہو گئی۔فالحمد للہ علی ذالک۔لہذا برق صاحب کا یہ اعتراض سراسر بے بنیاد ہے۔تیسرا اعتراض جناب برق صاحب نے اس پیشگوئی پر یہ اعتراض کیا ہے کہ ”کہ یہ لڑکا ۱۴ نومبر ۱۸۸۸ء کو فوت ہو گیا۔“ الجواب اس لڑکے کا کم عمری میں فوت ہو جانا کوئی قابل اعتراض امر نہیں کیونکہ اپریل ۱۸۸۶ء کے اشتہار میں اس کے متعلق پیشگوئی فرماتے ہوئے حضرت اقدس نے صاف لفظوں میں لکھ دیا تھا کہ : ولیکن یہ ظاہر نہیں کیا گیا کہ جواب پیدا ہو گا یہ وہی لڑکا ہے یاوہ کسی اور وقت