تحقیقِ عارفانہ — Page 404
طوفان بد تمیزی سے تو نجات ملتی۔“ (حرف محرمانه صفحه ۲۷۹) اگر جناب برق صاحب نے تمام احمد یہ لٹریچر کا مطالعہ کیا ہوتا تو غالبا وہ یہ اعتراض نہ کرتے لیکن معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اس الہام کے بارے میں خود سارا لٹریچر نہیں پڑھا یا کہ مخالفانہ لٹریچر پڑھ کر ہی وہ یہ غلط نتیجہ نکال رہے ہیں۔ورنہ اصل حقیقت یہ ہے کہ یہ الہام اس پیشگوئی کی میعاد کے اندر نازل ہو چکا تھا۔چنانچه تذکره صفحه ۲۶۴ پر یه الهام درج کرنے کے بعد مرتب صاحب حاشیہ میں یہ نوٹ درج کرتے ہیں :- ملک صلاح الدین صاحب ایم اے درویش قادیان۔منشی محمد اسمعیل صاحب سیالکوٹی سے روایت کرتے ہیں کہ جب آنھم کی میعاد کا آخری دن تھا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مسجد مبارک کی چھت پر تشریف لائے اور حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کو بلایا اور فرمایا کہ مجھے الہام ہوا ہے۔اطلَعَ اللهُ عَلَى هَمِّهِ ویہ اور اس کی تقسیم یہ ہوتی ہے کہ جو کی ضمیر آعظم کی طرف جاتی ہے۔اس لئے معلوم ہوا کہ وہ اس میعاد کے اندر نہیں مرے گا۔“ (اصحاب احمد جلد اوّل صفحہ ۹۷) طوفان بد تمیزی کا انجام جناب برق صاحب! اگر یہ الہام بہت پہلے نازل ہو کر شائع بھی ہو جاتا تو مخالفین کی طرف سے طوفان بد تمیزی تو پھر بھی بیا کیا جا سکتا تھا۔کیونکہ دنیا میں کوئی رسول نہیں آیا جس سے جنسی ٹھٹھا کر کے اسے ذلیل کرنے کی کوشش نہ کی گئی ہو۔چنانچہ اللہ تعالیٰ حسرت سے فرماتا ہے :-