تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 85 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 85

۸۵ نبوت اور آخری اینٹ سے حضرت مرزا صاحب کا آخری نبی ہونا مراد لے لیا ہے۔حالانکہ برق صاحب کے پیش کردہ مفہوم اور حضرت مسیح موعود کے مفہوم میں بعد المعرقین ہے۔علاوہ ازیں یہ کیسے ممکن تھا کہ اشتہار ایک غلطی کا ازالہ میں تو حضرت اقدس یہ لکھیں۔ہاں یہ ممکن ہے کہ آنحضرت ﷺ نہ ایک دفعہ بلکہ ہزار دفعہ دنیا میں بروزی رنگ میں آجائیں۔اور بروزی رنگ میں اور کمالات کے ساتھ اپنی نبوت کا بھی اظہار کریں۔“ اور پھر " خطبہ الہامیہ میں یہ لکھ دیں کہ خود آپ آخری نبی ہیں۔پس جناب برق صاحب اس عبارت کا غلط مطلب نکالنے میں حق بجانب نہیں۔اس خود ساختہ عمارت پر آگے برقی صاحب نے یہ غلط امر بھی تفریح کر لیا ہے کہ۔اگر خاتم سے مراد نبی تراش مہر لی جائے تو خاتم النبیین کی تفسیر ہو گی کم از کم تین نبی بنانے والی مہر۔لیکن مرزا صاحب اپنی آخری کتابوں میں اعلان کر چکے ہیں کہ اس امت کا پہلا اور آخری نبی ہوں اور میرے بعد کوئی نبی ولی یا خلیفہ نہیں آئے گا۔“ (حرف محرمانه صفحه ۴۳) سیہ بیان جناب برق صاحب کا صریحا غلط ہے۔کیونکہ ہم ثابت کر آئے ہیں کہ حضرت اقدس نے کہیں بھی یہ نہیں فرمایا کہ آپ کے بعد کسی نبی یا ولی یا خلیفہ کا امکان نہیں بلکہ ”لیکچر سیالکوٹ میں جو ”خطبہ الہامیہ“ کے بعد کا تحریری لیکچر ہے خود حضرت اقدس تحریر فرماتے ہیں۔لہذا ضرور ہوا کہ تمہیں یقین اور محبت کے مرتبہ پر پہنچانے کے لئے خدا