تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 695 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 695

۶۹۵ اس میں داخل نہیں ہونے دینگے۔یہ تو درست ہے کہ برق صاحب نے کھل کر گالی نہیں دی لیکن ناروا طریق سے طنز و استہزاء گالیوں سے کسی طرح کم نہیں۔اُن کی کتاب پڑھنے والا خود ان امور کو محسوس کر سکتا ہے۔پس ان کے لئے الحمد للہ کہنے کی بجائے استغفر اللہ کہنا زیادہ موزوں ہے۔تاخد اتعالیٰ ان کے گناہ معاف کرے اور ان کو انصاف کے ساتھ حضرت اقدس علیہ السلام کے معاملہ میں غور کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین اللهم آمین۔خاتمہ میں برقی صاحب نے اپنی کتاب کا خلاصہ مختصر الفاظ میں نو نمبروں کے ما تحت پیش کیا ہے۔ہم بھی اپنی کتاب کا خلاصہ نو نمبروں کے ماتحت پیش کرتے ہیں :- (1) ہم نے قرآن و حدیث۔اقوال بزرگان دین اور حضرت بانی جماعت احمدیہ کی تحریرات سے ثابت کر دیا ہے کہ آیت خاتم النبین آنحضرت مے کی پیروی میں اور آپ کے افاضۂ روحانیہ میں ایک امتی کے لئے مقام نبوت میں روک نہیں۔بے شک خاتم النبیین ماہ شارع اور مستقبل انبیاء کا آخری فرد ہیں اور امتی کا آپ کے فیض سے مقامِ نبوت پانا آپ کی اس شان بلند کو ظاہر کرتا ہے جو صرف آپ کو تمام انبیاء میں امتیازی طور پر حاصل ہے۔(٢) قرآن مجید میں بے شک مسیح کا نام لے کر پیشگوئی مذکور نہیں لیکن ہم نے ثابت کر دیا ہے آیت استخلاف میں ایک مسیح کی آمد کے لئے اشارۃ القص ضرور موجود ہے۔اور آیات قرآنیہ رسول کریم ﷺ کی پیروی میں نبی کا آنا بھی ممتنع قرار نہیں دیتیں۔