تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 681 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 681

۶۸۱ جَعَلَ مِنْهُمُ القِرَدَةَ وَالخَنَازِيُرَ وَعَبَدَ الطَّاغُوتَ (مائده : ۶۱) اس آیت میں یہود میں سے کئی لوگوں کو بند راور سؤر اور شیطان کے پرستار قرار دیا ہے۔ماسوا اس کے قرآن کریم کی یہ آیات بھی ملحوظ خاطر ر ہیں۔ا- اولئك كالا نُعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ - (اعراف : ۱۸۰) یہ لوگ چارپایوں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ۔(انفال : (۲۳) بدترین چار پائے اللہ کے حضور وہ لوگ ہیں جو ( قرآنی تعلیم کے مقابلہ میں) - إن شر الدواب عند الله الصم البكم بہرے اور گونگے ہیں۔اور ٣- اولئكَ هُمُ وُقُودُ النَّارِ۔یہ لوگ نار جہنم کا ایندھن ہیں۔(آل عمران : ۱۱)۔اِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا أو ليك هم شر البرية ( البينة :) جن لوگوں نے مشرکوں اور یہود و نصاریٰ میں سے اسلامی تعلیم کا انکار کیا ہے۔وہ جہنم کی آگ میں پڑ کر لمبا زمانہ رہیں گے۔یہ تمام مخلوق سے بدترین ہیں۔(القلم : 11) ۵- لَا تُطِعْ كُلَّ حَلافٍ مَّهِينِ - کسی بہت قسمیں کھانے والے ذلیل کی پیروی نہ کر۔-٢ مَثَلُ الَّذِينَ حُمِلُوا التَّوْرَاةَ ثُمَّ لَمْ يَحْمِلُوهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ أَسْفَاراً (جمعه : ۶) ان لوگوں کی مثال جو تورات کے حاملین ہیں (یہود و نصاری) اور اس پر عمل نہیں کرتے گدھے کی سی ہے جس پر کتابوں کا بوجھ لادا گیا ہو۔ے۔ایک معین شخصیت کے متعلق فرمایا :-