تحقیقِ عارفانہ — Page 655
عرصے کے بعد نادم اور شر مندہ ہو گا۔“ اس کتاب کے جواب کے لئے بالخصوص سید مہر علی شاہ گولڑوی مخاطب تھے یہ کتاب الهامی نہیں بلکہ حضرت اقدس نے اسے صرف تائید الہی سے لکھنے کا دعویٰ فرمایا ہے۔سید مهر علی شاہ گولڑوی نے اس کے جواب میں جائے عربی میں سورۃ فاتحہ کی تفسیر لکھنے کے ایک کتاب " سیف چشتیائی" کے نام سے شائع کی جس میں " اعجاز الصبح پر نکتہ چینی کی۔جو بعد میں مولوی محمد حسن آف بھی کے مضمون کا سرقہ ثابت ہوئی اور سید مہر علی شاہ صاحب کو حضرت اقدس کے الہام کے مطابق شر مندہ ہونا پڑا۔اب جناب برق صاحب بھی اس شرمندگی سے حصہ لینا چاہتے ہیں۔چنانچہ انہوں نے بھی اس کتاب پر پندرہ اولی اعتراضات کئے ہیں جن کے جوابات درج ذیل ہیں۔اعتراض نمبر ا ہیں۔ٹائیٹل پیج کی عبارت فِی سَبْعِينَ يَوْماً مِنْ شَهْرِ الصيام درج کر کے لکھتے سبعین : ستر ”ماہ رمضان کے ستر دنوں میں“ یہ کیسار مضان ہے جس کے ستر دن ہوتے ہیں۔(حرف محرمانہ صفحہ ۴۱۳) الجواب یہ سوال محض طفلانہ ہے۔برق صاحب نے ادھورا فقرہ درج کر کے اعتراض کر دیا ہے۔پورا فقرہ یوں ہے۔"وَإِنِّي سَمينة " اعجاز اح" وَقَدْ طبعَ فِي مَطَبَعَ ضِيَاءِ الْإِسْلَامِ فِي سَبْعِينَ يَوْماً مِنْ شَهر الصيامِ وَكَانَ مِنَ الهِجْرَة ١٣١٨ -