تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 651 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 651

۶۵۱ من الشمس اظهر سے پہلے هُوَ ضمیر شان محذوف ہے۔اس جگہ كَانَ شان یہ استعمال ہوا ہے۔جس کی خبر سے پہلے ضمیر شان حذف کر دی جاتی ہے۔اس لئے اظهر هو كى خبر مرفوع ہے کیونکہ پورا فقرہ یوں نا وكان سنا برقي هو من الشمس اظهر۔اس طرح هو من الشمس اظهر جملہ ہو کر کان شانیہ کی خبر واقع ہؤا ہے۔ہم کان شانیہ کے استعمال کی دو مثالیں پرانے شعراء کے کلام سے پیش کرتے ہیں۔إِذَا مِتْ كَانَ النَّاسُ صِنْفَانِ شَامِتُ واخر متنِ بِالَّذِى كُنتُ أَصْنَعُ دیکھئے پہلے مصرع میں کان شانیہ استعمال ہوا ہے الناس اس کا اسم ہے اور صنفان جو مرفوع ہے کان کی خبر نہیں بلکہ هُوَ ضمیر شان محذوف کی خبر ہے اور هُوَ صنفان جملہ ہو کر گان کی خبر ہے۔اور یہ جملہ محلا منصوب ہے۔(دیکھئے شرح ملا جامی بحث افعال ناقصہ ) حسام بن ثابت الانصاری صحابی کا شعر ہے۔كانه صبيةٌ مِن بَيْتِ رأس يَكُونُ مِزاجُهَا عَسَلُ وَمَاء اس شعر کے دوسرے مصرع میں يكون ثانیہ ہے مزا جھا اس کا اسم ہے اور غسل اور ماء سے پہلے ھو ضمیر شان محذوف ہے اس لئے غسل اور ماء کو مرفوع استعمال کیا گیا ہے اور هُوَ عَسل وماہ جملہ ہو کر یکون کی خبر ہونے کی وجہ سے محلا منصوبے کچھ سمجھے ؟