تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 621 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 621

۶۲۱ باتیں خدا مٹا بھی دیتا ہے اور بعض قائم رکھتا ہے۔یہی مجازی زبان میں ارادے کی خطاو صواب ہے۔پس اس الہام کی مجازی اور متشابہ زبان میں تقدیر کے محوواثبات کو ہی أختي وأصیب کے الفاظ سے تعبیر کیا گیا ہے تاکہ برقی صاحب جیسے لوگوں کا امتحان لیا جائے کہ وہ کبھی اختیار کرتے ہیں یار اسخون فی العلم کی طرح اس کے معنی سمجھے لیتے ہیں۔: - تَرى فَخِذَا أَلِيماً۔“ (حقیقۃ الوحی صفحه ۲۳۳ طبع اول) تو ایک درد ناک ران دیکھے گا۔برق صاحب کا اس پر اعتراض یہ ہے کہ الالِیم کے معنی موجع ہیں تو الیم کے معنی ہوں گے در در ساں۔دوسرے کو دکھ دینے والی۔اس تحقیق کی رو سے اس کے معنے ہوں گے۔تو ایک در در سان ران دیکھے گا۔“ یعنی ایسی ران دیکھے گا جو کسی اور کو تکلیف دے رہی ہو گی۔(حرف محرمانہ صفحہ ۳۹۹) الجواب برق صاحب آپ کو الیم کے مُتعدی ہونے کی وجہ سے دوسرے آدمی کی تلاش کی ضرورت نہیں تھی۔خود صاحب ران ہی وہ شخصیت تھا جس کی ران کی تکلیف اس کے سارے وجود کو درد مند کر رہی تھی اور اس کے لئے در در ساں تھی۔شیخ سعدی نے سچ فرمایا ہے :- جو عُضو بدرد آورد روزگار دِگر عضوها را نَمَانَدْ قَرَار انسان کے ایک عضو میں درد ہو تو اس کا اثر سارے جسم کو پہنچتا ہے۔اور سارا