تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 613 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 613

۶۱۳ ہوں گے۔مصدر مجمول کی اپنے مفعول کی طرف اضافت کے لحاظ سے اکرام کے معنے ہوں گے۔تیرا عزت کیا جاتا اور یہی معنے یہاں مراد ہیں۔اس جگہ تیر ا عزت کرنا یعنی دوسرے کی عزت کرنا مراد نہیں اسی لئے حضرت اقدس کے الہام کا ترجمہ مصدر مجہول کے معنوں میں یوں کیا ہے :- "اگر تیری عزت منظور نہ ہوتی تو یہ مقام ( قادیان) تباہ ہو جاتا۔“ (تذکرہ صفحہ ااے چوتھا ایڈیشن) چونکہ برق صاحب عربی ادب میں مفلس ہیں اس لئے انہیں آئندہ یاد رکھنا چاہیے کہ ضَرب زیادہ کے دو معنی ہوتے ہیں۔اول زید کا مار نا( یعنی زید کا کسی دوسرے کو مارنا) دوم زید کا مارا جانا ( یعنی زید کا کسی دوسرے کے ہاتھ سے پٹنا ) دوسرے اعتراض کا جواب مقام کے لفظ کو برق صاحب کا ہندی قرار دینا بھی علمی افلاس کا ثبوت ہے۔برق صاحب نے اعتراض کیلئے مقام کے لفظ پر جو نوٹ دیا ہے وہ یہ ہے کہ :- مقام کے لفظی معنی ہیں وہ جگہ جو دو پاؤں کے نیچے ہو۔یا وہ جگہ جہاں آپ دوران سفر میں قیام کریں مستقل جائے قیام کو بیت یا دار کہتے ہیں لغت کے لحاظ سے ہر جگہ مقام کہلاتی ہے۔لیکن اصطلاحا عرب کسی بستی کو مقام نہیں کہتے اس کے لئے قریہ کا لفظ ہے۔“ الجواب (حرف محرمانه صفحه ۳۹۵) جناب برق صاحب اس بات سے چواقف معلوم ہوتے ہیں کہ عربی زبان میں دو لفظ مقام میم کی زہر سے مقام میم کی پیش سے استعمال ہوتے ہیں۔مقام میم کی پیش سے مستقل رہائش گاہ کے لئے قرآن مجید کی وحی میں بھی استعمال ہوا ہے۔مگر کبھی