تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 579 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 579

۵۷۹ حفیظ جونپوری :- جو الگ رہتے ہیں تجھ سے وہ ہی اچھے ہیں غریب شامت ان کی ہے کہ جو تیرے قریب رہتے ہیں لفظ "ڈالیں " فعل مضارع ہے جو حال اور استقبال دونوں زمانوں پر دلالت کرتا ہے۔اس لئے نظر ڈالیں" کے الفاظ سے مقصود ہے کہ اب نظر ڈالیں یا آئندہ نظر ڈالیں۔ڈالتے ہیں کا لفظ تو مفہوم کو صرف زمانہ حال کے لئے محدود کر دیتا ہے۔لہذا اس جگہ اس کا استعمال درست نہیں۔نمبر ۴ : - "اگر کشتی دین کی ان کی نظر کے سامنے ساری کی ساری ڈوب جائے“ (براہین احمدیہ حصہ اول دیباچہ ب طبع اول) اس پر برق صاحب کا اعتراض یہ ہے :- کشتی دین کی " بجائے "دین کی کشتی چاہیے۔" کی نظر زائد ہے "ساری “ کی ساری بے کار۔ڈوبنے کا مفہوم ہی یہی ہے کہ کوئی چیز پانی میں چھپ جائے۔الجواب (حرف محرمانه صفحه ۳۶۸) کشتی دین کی“ پرانے اسلوب (Style) کے لحاظ سے درست ہے۔”ان کی نظر کے سامنے “ میں ” کی نظر “زائد نہیں۔مراد اس سے ان کے دیکھتے دیکھتے ہے۔” نظر “ کے استعمال سے لوگوں کی غفلت کے مضمون میں زور پیدا کرنا مقصود ہے۔اور ”ساری کی ساری“ کے الفاظ تاکید کے لئے ہیں۔اور جو الفاظ تاکید کا فائدہ دیں انہیں بے کار کہنا بد ذوقی ہے۔ورنہ برق صاحب کی بات مانی جائے تو ہر جگہ تاکید ہے فائدہ قرار پائے گی۔اور خلاف فصاحت ہو گی حالانکہ اپنے محل پر تاکید کالا نا کلام کو بلیغ بناتا ہے۔مخل فصاحت و بلاغت نہیں ہوتا۔پس برق صاحب کے یہ اعتراضات محض